
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری نواز شریف یا آصف علی زرداری کا مسئلہ ہوگا میرا نہیں، میں اس بارے میں سوچتا بھی نہیں ہوں کہ نیا آرمی چیف کون ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر ہونی چاہیے، سیاست میں آرمی کے کردار کو مکمل طور پر ختم کرنا غیر حقیقی ہوگا، کیونکہ وہ اتنا عرصہ حکومت میں رہے ہیں، ان کے مثبت کردار سے ملک میں اداروں کی ناکامی سے بچایا جاسکتا ہے، اس لیے توازن ہونا چاہئے۔
نواز شریف کے خلاف کیسز سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ95 فیصد کیسزان کے اقتدار میں آنے سے بھی پہلے کے تھے، ایون فیلڈ کیس کی تفتیش بھی ان کی حکومت سے پہلے ہوچکی تھی، ایون فیلڈ کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں اگر 2 بریگیڈیئر نا ہوتے تو نواز شریف کوکبھی بھی سزا نا ملتی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ نیب کو تو اسٹیبلشمنٹ کنٹرول کررہی تھی، ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات اس وقت خراب ہونا شروع ہوئے جب نیب نے کرپشن میں ملوث افراد سے معاملات طے کرنا شروع کردیئےتھے، اسٹیبلشمنٹ عثمان بزدار کی جگہ علیم خان کو پنجاب کا وزیراعلی بنوانا چاہتی تھی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ چونکہ ایل ڈی اے علیم خان کے خلاف سرکاری اراضی اسکینڈل میں شواہد ڈھونڈ چکی تھی اس لیے انہیں وزیراعلی نہیں لگایا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik-dawn111.jpg