
عمران خان کی کردارکشی کیلئے سندھ حکومت کے فنڈز سے پیپلزپارٹی ڈیجیٹل کے نام سے سوشل میڈیا سیٹ اپ؟ میجر عادل راجہ نے بڑا دعویٰ کردیا۔
میجر (ر)عادل راجہ کا کہنا ہے کہ انکے ذرائع کا دعوٰی ہے کہ مبینہ طور پر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے وزارت اطلاعات کے فنڈ سے پیپلز پارٹی ڈیجیٹل کے نام سے سوشل میڈیا سیٹ اپ قائم کیا ہے جو سندھ آرکائیوز ڈیپارٹمنٹ، بلاول ہاؤس کے قریب ہے۔
عادل راجہ کے مطابق وہاں 180 افراد کو بھرتی کیا گیا ہے جہاں 30 ہزار سے 70 ہزار ماہانہ معاوضہ دیا جا رہا ہے اور عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
میجر(ر) عادل راجہ کا کہنا ہے کہ اس ٹیم میں سلمان احمد، سمیتہ افضال، مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے محمد وقاص، ملیحہ منظور، عاقب سید دیگر شامل ہیں۔ اس خبر کی تصدیق یا تردید کراچی کے صحافی شوق سے کرسکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1614743223758458882
انکے مطابق ذرائع دعوٰی کر رہے ہیں کہ یہ اخباری اشتہار اسی سلسلے میں دیا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1614745499336056835
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/i1h1h21111ss.jpg