عمران خان کی تقریر دکھانے پر کوئی پابندی نہیں لگائی،چئیرمین پیمرا

ikahspaas.jpg

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا ) کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی تقریر دکھانے پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔

سینٹ کی مجلس قائمہ اطلاعات و نشریات کا اجلاس چئیرمین کمیٹی سینٹر فیصل جاوید کی سربراہی میں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں ہوا۔چئیرمن پیمرا سلیم بیگ نے اجلاس میں کہا کہ عمران خان کی تقریر دکھانے پر کوئی پابندی نہیں لگائی، تقریر دکھانے یا نہ دکھانے کا فیصلہ چینلز خود کرتے ہیں۔

اس پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ یقین دہانی کرائیں عمران خان کی تقریر تمام چینلز پر نشر ہوگی جس پر چئیرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ پیمرا کسی سیاسی جماعت کے سربراہ کی تقریر دکھانے کے لیے چینلز کو نہیں حکم نہیں دے سکتا۔

اس موقع پر وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ ایک سال میں کوئی چینل بند ہوا نہ ہی کوئی پروگرام اور نہ ہی کسی کی ناک کی ہڈی یا پسلیاں توڑیں۔

سینیٹرز نے میڈیا مالکان کو بلا کر سابق اور موجودہ دور میں آزادی صحافت کا موازنہ کرانے کی تجویز پیش کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سابق اور موجودہ ادوار کی پوری کہانی کمیٹی میں آنا چاہیے۔

فوادچوہدری نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ آج اطلاعات کی کمیٹی میں سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستان میں میڈیا کی آزادی کے ڈھول کا جو پول کھولا اس کے بعد مریم اورنگزیب اورعرفان صدیقی کو چلو بھر پانی میں ڈوب جانا چاہئے،عمران خان کی تقریر دکھانے ہر کوئ پابندی نہیں لیکن چینل خود نہیں دکھا رہے، اتنے جھوٹے لوگ زندگی میں نہیں دیکھے
https://twitter.com/x/status/1645743177687613440
 

Back
Top