
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے اور کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کو کسی صورت گرفتار نہیں ہونے دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عمران خان کی گرفتاری میں سب سے بڑی رکاوٹ ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ اپنے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ کے ہمراہ بنی گالہ ملاقات کیلئے پہنچے، ملاقات کے دوران حالیہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کے دوران مونس الہیٰ بھی موجود رہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اس ملاقات کے بعد عمران خان کے خلاف درج مقدمے کی مذمت کی اور کہا کہ وہ سابق وزیراعظم کو کسی صورت گرفتار نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے عمران خان کو مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی گئی تو ہماری صوبائی حکومت اس گرفتاری کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہو گی۔
بعد ازاں عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا جس میں مستعفی ارکان نے بھی شرکت کی۔ اس اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی شرکت کی۔
Last edited by a moderator: