
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بانی تحریک انصاف پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو نواز شریف کو مائنس کرنے آیا تھا، وہ خود گھر اور پارٹی سے مائنس ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کی اپنی بہن اور پارٹی نے ہی مائنس کر دیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ علی امین گنڈاپور کے خلاف مسلسل سازشیں کر رہی ہیں اور آج خود علی امین نے بھی اس سازش کا اعتراف کیا ہے۔ ان کے بقول، پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔
اس بیان پر تحریک انصاف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو مائنس کرنے کی خواہش میں پورا دربار بے آبرو ہو کر رہ گیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ عمران خان کو مائنس کرنے کے چکر میں ملک سے آئین، قانون، انصاف، جمہوریت، اقدار اور انسانیت کا جنازہ نکالا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق، اللہ کے فضل و کرم سے عمران خان مائنس ہونے کے بجائے "ملٹی پلائی" ہوئے ہیں اور قوم نے انہیں سر آنکھوں پر بٹھایا ہے۔ ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ہی درباریوں اور کنیزوں کی فرسٹریشن کی اصل وجہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1937835702135206030
بیان میں کہا گیا کہ مایوسی اور شکست سے دوچار عناصر تحریک انصاف میں تفریق کی سازشیں کر رہے ہیں تاکہ اپنی سیاسی ناکامیوں کو چھپایا جا سکے۔ تین سال سے ایسی ہر کوشش ناکامی سے دوچار ہوئی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان تحریک انصاف ہی کے نہیں بلکہ قوم کے قائد ہیں، اور پاکستان کی امید ان ہی سے وابستہ ہے۔ ہر آزمائش کا مقابلہ اتحاد سے کیا جائے گا اور درباریوں کو نیند حرام ہو جائے گی۔
پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ صوبے میں ایک کھرب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا دھبہ لگ چکا ہے، اور مینڈیٹ چوروں کی ترجمان کو چاہیے کہ وہ عوام کو پانامہ رانی کی قیادت میں جاری کرپشن کا جواب دے۔
- Featured Thumbs
- https://insaf.pk/sites/default/files/ik%20portrait.jpeg