
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن زبردستی، رونے پیٹنے سے نہیں ہوں گے، آپ اندھےہوچکے ہیں،ا لیکشن 2023 میں ہی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کان کھول کر سن لیں، انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے، سیلاب کی وجہ سے لوگ پہلے ہی سڑکوں پر ہیں،سیلاب سے ڈوبے ملک کی حالت دیکھیں، عمران خان اپنی زہریلی انا میں ڈوبے ہوئے ہیں، کیا یہ اندھے ہوچکے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لاڈلا بن کر زور زبردستی کی عادت ہوگئی ہے، تاہم اگر انہوں نے قانون اپنے ہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئے گا اور پھر آپ روئیں گے اور چیخیں گے، اصل مسئلہ یہ ہےکہ عوام کو عمران خان کے بیرونی ایجنٹ ہونے اور خیرات کے پیسے ذاتی خرچ کیلئے استعمال کرنے کا پتا چل گیا ہے، عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14maryaamuszorzabardasti.jpg