
پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما نیئر بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو جیل مینیوئل سے ہٹ کر اضافی سہولیات کی فراہمی کا نوٹس لیا جائے۔
نیئر بخاری نے موقف اپنایا ہے کہ کیا جیل مینیوئل کسی قیدی کو ایکسرسائز مشین، واک کیلئے مخصوص گیلری فراہم کرنے کی اجازت دیتا ہے؟ جو سہولیات عمران خان کو میسر ہیں کیا وہ جیل مینیوئل کے مطابق ہیں؟ بی کلاس جیل میں یہ سہولیات تو نہیں ہوتیں جو عمران خان کو فراہم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، اڈیالہ جیل ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت ہے، وزیراعلیٰ کو عمران خان کو اضافی سہولیات کی فراہمی سے متعلق ہوم ڈیپارٹمنٹ سے پوچھنا چاہیے اور اس معاملے کا نوٹس لینا چاہئے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 6 جون کو عمران خان کے جیل کے کمرے کی تصاویر سپریم کورٹ میں پیش کی تھیں ،و فاقی حکومت کے مطابق عمران خان کو جیل میں ایئر کولر، ٹی وی، روزانہ ورزش کی مشینری و جگہ، کتابیں اور دیگر ضروری سہولیات فراہم ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6khaksjksjjcesskls.png