عمران خان کو اڈیالہ جیل میں اٹک جیل سے بھی چھوٹے سیل میں رکھا گیا ہے

ik-adial1h1h1i1.jpg

گزشتہ روز دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی سہولیات دی گئی ہیں اور انہیں مشقتی کی سہولت بھی دیدی گئی ہے جبکہ جیل میں انہیں کولر، میٹرس، میز بھی دیدیا گیا ہے

لیکن تحریک انصاف کے وکلاء نے جیل حکام کے دعوے کو غلط قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ جو دعوے کئے گئے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں، عمران خان کو اڈیالہ جیل میں اٹک جیل سے بھی تنگ سیل میں رکھا ہوا ہے۔

نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ عمران خان صاحب سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہو گئی ہے،پہلے سے زیادہ مضبوط اور حوصلے بلند نظر آۓ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کو ایک چھوٹے سیل میں رکھا گیا ہے،بہتر کلاس کے حوالے سے غلط خبر چلائی گئی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،اس سیل سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں،والک پر پابندی ہے،لیکن انہوں نے کہا ہے جب مقصد آزادی ہو تو تو فرق نہیں پڑتا.ڈٹ کے کھڑا ہے آپ کا کپتان.
https://twitter.com/x/status/1707362745522479439
عمران خان کے وکیل علی اعجاز بٹر نے کہا کہ عمران خان صاحب سے لیگل ٹیم کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے، خان صاحب کو اٹک جیل سے بھی بُری صورتحال میں رکھا گیا ہے ، اٹک جیل سے بھی چھوٹا سیل ہے ، نہ والک کرنے کی اجازت ہے نہ کوئی جگہ ہے لیکن خان صاحب نے کہا ہے کہ میرا مقصد اس قوم کی حقیقی آزادی ہے لہذا اس سے فرق نہیں پڑتا۔
https://twitter.com/x/status/1707373708518551957
انتظار پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اڈیالہ میں سی کلاس میں رکھا گیا ہے جہاں پر چہل قدمی تک پر پابندی لگی ہوئی ہے، عمران خان نے اپنے لیے پہلی سہولت چہل قدمی کی اجازت مانگی ہے عمران خان کو جس حال میں رکھا جا رہا ہے ان کو جان کو شدید خطرہ ہے
https://twitter.com/x/status/1707369898077540422
 
ahameed

Chief Minister (5k+ posts)

Awan S

پڑھ لیں تاکہ کل کو پھر سے کوئی جھوٹا دعوی نہ کر دیں
 
Back
Top