عمران خان کا ہیلتھ کارڈ ایک شوشہ اور سرکاری ہسپتالوں پر ڈاکہ ہے،بلاول بھٹو

10%D8%A8%DB%8C%D9%84%D8%A7%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%81%DB%8C%D9%84%D8%AA%DA%BE.jpg

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تنقید کرنا جائز ہے لیکن جھوٹ بولنا جائز نہیں ہے، پاکستان میں پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو سچ بولتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں چیئرمین پیپلزپارٹی کی زیر صدارت پارٹی کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کے دوران حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کا ہیلتھ کارڈ منصوبہ صحت کے نظام پر ڈاکہ ہے ، سندھ کے ہسپتالوں میں مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت میسر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ ایسے مسائل کو کور ہی نہیں کرتا، پیپلزپارٹی100 فیصد مفت علاج پر یقین رکھتی ہے۔دس لاکھ کا ہیلتھ کارڈ ایک دن کی اوپن ہارٹ سرجری کا خرچ پورا نہیں کرسکتا، ایک دن کی کورونا آئی سی یو کا خرچ پورا نہیں کر سکتا ہے۔ ہیلتھ کارڈ سرکاری ہسپتالوں پر ڈاکہ ہے، عمران سرکاری ہسپتالوں کاپیسہ اُٹھا کے اپنے پرائیوٹ ادارے کو دے رہا ہے۔ سندھ میں تمام علاج مُفت ہے. پنجاب کا ایک اسپتال بھی سندھ کے اسپتالوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

گرین لائن منصوبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس شہر کی ترقی کیلئے کام کیا جائے، کراچی کے باسیوں کو مزید سفری سہولیات میسر آنی چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے لگے ہاتھوں ایم کیو ایم پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق کہا کہ سیاست کا حق ہر کسی کو ہے مگر انتہا پسندی کی سیاست کسی کو کرنے نہیں دیں گے، الطاف حسین نے جو سیاست کی اس پر عوام نے خود فل سٹاپ لگادیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ مسلم لیگ نواز سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے جیسے کسی اقدام کی حمایت کرے گی۔
 
Talisman

MPA (400+ posts)

Corrections, shemale, or Tay ree bundd pay Gul Khan nay Dakkaa Dala hai.