
ملتان جلسے میں تقریر کے دوران عمران خان کےمریم نواز سے متعلق بیان پر مسلم لیگ ن او ر دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آنا شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ " مریم نواز نے جلسے میں بہت جنون و جذبے سے میرا نام لیا، مریم نواز خیال کرو کہیں تمہارا شوہر ناراض نہ ہو جائے"۔
نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان کی جانب سے اپنی صاحبزادی کے حوالے سے اس نامناسب تبصرے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نہیں معلوم ماں بہن کی عزت کسے کہتے ہیں، خواتین کی عزت کا کیا مقام ہے، یہ ریاست مدینہ کا نام لے کر وہ حرکتیں کرتا ہے جو دنیا کے کسی گندے سے گندے معاشرے میں دیکھنے کو نہیں ملتیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خصوصا خواتین پرزور مذمت کریں،یہ قوم بنانے نکلےتھے انہوں نے تو قوم کا اخلاق ہی بگاڑ کررکھ دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1527689847179300864
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان بطور ایک پارٹی سربراہ بدتہذیبی کے پاتال میں جاگرا ہے،ایسی کم ظرفی کے اظہار سے عمران خان کے جرائم چھپ نہیں سکتے۔
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی عمران خان کے اس بیان کی نہ صر ف مذمت کی بلکہ چیف جسٹس آف پاکستان سےاس معاملے پر از خود نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کردیا۔
آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہ سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے، مائیں بیٹیاں اور بہنیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، یہی پیغام شہید بی بی چھوڑ کر گئیں تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1527703149347315713