
حقیقی آزادی کے لیے کیے جانے والے لانگ مارچ کا مقصد موجودہ حکومت گرانا نہیں ہے۔عمران خان
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا پوری قوم کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے کیے جانے والے لانگ مارچ کا مقصد موجودہ حکومت گرانا نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے کارکنوں کو پیغام میں کہا کہ کل صبح 11 بجے لاہور کے لبرٹی چوک سے حقیقی آزادی کی تحریک کو شروع کرنے جا رہا ہوں اور یہ لانگ مارچ حقیقی آزادی ملنے تک جاری رکھیں گے۔
سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ حقیقی آزادی کیلئے میری اس تحریک کا سب حصہ بنیں، اس حقیقی آزادی کی تحریک کا مقصد کوئی سیاسی، ذاتی فائدہ حاصل کرنا یا موجودہ حکومت کو گرانا یا کسی نئی حکومت کو لانا نہیں ہے، یہ ملک کو حقیقی طور پر آزادی کرنے کیلئے شروع کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1585631313783975936
عمران خان نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے، جو تحریک پاکستان تھی جس میں ہم نے انگریزوں سے آزادی حاصل کی تھی یہ اب اس کے بعد حقیقی آزادی کی تحریک اتنی ہی بڑی تحریک ہو گی جس کا مقصد یہ ہے کہ کوئی بیرون ملک کی پتلیاں ہمارے فیصلے نہ کریں بلکہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں انصاف کا دور دورہ ہو، قانون کے سامنے سب ایک برابر ہوں، انصاف کے ذریعے انسانوں کو آزاد کرنا ہو گا تاکہ پاکستان میں خوشحالی آئے کیونکہ انصاف کے بعد ہی خوشحالی آتی ہے۔ ایک چھوٹا سا طبقہ ملک پر قابض ہے جو چوریاں کرتا ہےاور پھر خود کو این آر او دے دیتا ہے، ان سے آزادی کیلئے یہ تحریک شروع کر رہے ہیں، کل نکلیں گے اور یہ تحریک تب تک نہیں رکے گی جب تک حقیقی آزادی حاصل نہ ہو جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو شفاف انتخابات سے فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے کہ کون ملک کی قیادت کرے گا؟ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا اور جس کے لیے قائداعظمؒ نے جدوجہد کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imn1h11h1.jpg