عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کیلئےبہت آفرز ملیں، شاندانہ گلزار

13shandangulazajhsjhjhshd.png

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کیلئے بہت ساری آفرز کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کچھ لوگ مفاہت اور کچھ مزاحمت کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت ڈیل نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید کے بعد واضح تبدیلی دیکھنے میں آئے گی، ہمارے کچھ پارٹی رہنما عید کی نماز اڈیالہ جیل کے باہر ادا کریں گے، دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنے کیلئے بات چیت چل رہی ہے، مجھے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کیلئے بہت آفرزملیں۔


اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما ارباب شیر علی نے کہا کہ عمران خان کو رہا کروانے کیلئے شروع کی گئی جدوجہدعید کے بعد زور پکڑے گی، پی ٹی آئی کی یہ تحریک ای نئے جزبے کے تحت شروع ہوگی، عمران خان کے خلاف قائم جعلی مقدمات ختم نا کیے گئے تو یہ ملک میں غیر یقینی اور بے چینی کی صورتحال میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ نے جب یہ دیکھا کہ عمران خان نے اپنی مرضی کے فیصلے کرنا شروع کردیئے ہیں تو وہاں سے تضاد پیدا ہوا، پی ٹی آئی 9 مئی کے بعد زیر عتاب آئی، اس پر کیسز بنائے گئے تاہم کسی بھی پارٹی کو اس طرح ختم نہیں کیا جاسکتا، عوام نے جس طریقے سے عمران خان کو سپورٹ کیا اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔