
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اوروفاقی وزراء نےعمران خان کی جانب سے خاتون مجسٹریٹ سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ایک تقریر کے دوران شہبا زگل کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے آپ کو چھوڑنا نہیں ہے۔
عمران خان کے اس بیان پر ن لیگی رہنماؤں کی جانب سےسخت ردعمل آیا ہے،وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ تاریخی حادثات اور قوم کی بدقسمتی کسی چھوٹےشخص کو بڑے عہدے پر فائز کردے تواس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ شخص بڑا ہوگیا ہے، ایسےشخص کی اوقات بہت کم بدلتی ہے، وزیراعظم رہنے والا یہ شخص اپنے محسنوں سے لے کرسرکاری افسران اورخواتین کو گالیاں اور دھمکیاں دیتا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ محمد آصف نے ٹویٹرپر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بد زبان بے لگام فارن فنڈڈ عمران نیازی کی خاتون سیشن جج کو مجمع عام میں دھمکیاں انارکی اورتشدد کی ترغیب ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1561223026439593987
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک کے ہرادارے کو تابع فرمان بنانا چاہتے ھیں عمران خود کو ہراحتساب اورقانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔
خواجہ آصف نے خاتون جج کو کھلی دھمکیاں دینے پرعدالتی ایکشن کا مطالبہ بھی کیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ معاشی بحالی میں خلل ڈالنے کیلئے غیر ملکی فنڈڈ انارکی پھیلانے والوں کو شکست دیں گے اور ریاستی اداروں کے خلاف ہتھکنڈے استعمال کرنےوالوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انشااللہ۔
https://twitter.com/x/status/1561255922730663939
احسن اقبال نےمزید کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی یقینی بنانا سپریم کورٹ کا فرض ہے۔