
گوجرانوالہ: سابق وزیراعظم چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو 14 دن کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
نجی چینل کے مطابق کے مطابق وزیر آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم نوید مہر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ واقعےکی تفتیش کے لیے قائم جے آئی ٹی نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نوید کو 3 نومبر کو جائے وقوعہ سےگرفتار کیا گیا تھا، واقعے کی ایف آئی آر 7 نومبر کو درج کی گئی تھی۔
پولیس کی جانب سے ملزم کے تیس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ ملزم نوید مہر کو 29 نومبر کو دوبارہ اے ٹی سی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ملزم نے فاضل جج کو بتایا کہ دس روز حراست میں رکھا گیا اور آج عدالت لایا گیا ہے جس پر معزز جج نے زیر حراست میں ملزم کو کئی روز تاخیر سے پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو تاخیر سے عدالت میں پیش کرنے کی تحقیقات کی جائیں اور جے آئی ٹی سربراہ ملزم کی عدالت میں تاخیر سے پیشی کا تعین کریں۔
عدالت نے اگلی پیشی پر جے آئی ٹی سربراہ سے جواب طلب کرلی
یاد رہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لانگ مارچ کے دوران 3 نومبر کو وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔ملزم کے خلاف واقعے کی ایف آئی آر 7 نومبر کو درج کی گئی جبکہ ملزم کو اندراج مقدمہ کے دس روز بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/naveei1h1h1i.jpg
Last edited: