چئیرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے دے اہم انکشاف کردیا,انہوں نے بتایا کہ بڑی امید کے ساتھ روایتی سیاسی پارٹیوں کو چھوڑ کر نیا پاکستان بنانے والے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے لیکن وہ صاحب جب وزیراعظم بنے تو امیدیں پوری نہ ہونے پر بہت افسوس ہوا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ علیم خان بڑا ورکر ہے، جس نے چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے بہت کچھ کیا، بہت دکھ ہوا سن کر کہ عمران خان نے علیم خان کو جیل بھجوایا، چیئرمین پی ٹی آئی جب وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے وہ کوئی اور انسان تھے۔
راولپنڈی میں استحکام پاکستان پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹریٹ آفس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اپنے اوپر ہونے والے مظالم پر بہت بات کرسکتا ہوں لیکن میں آگے دیکھنا چاہتا ہوں، میں وہ مقصد حاصل کرنا چاہتا ہوں جس کا خواب دیکھا تھا، اپنی ذات کے لیے بہت کچھ کرلیا ہے، اب ملک کی خاطر کچھ کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایک نیا ملک بنائیں گے جہاں انصاف ہوگا، روزگار ملے گا، قیادت ایمان دار ہوگی، آج آپ لوگوں کا جذبہ دیکھ کر بہت خوش ہوا ہوں آپ سب کو مبارک ہو، یہ ایک ابتداء ہے۔
سانحہ 9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والوں کی لسٹ طویل سے طویل تر ہوتی جا رہی ہے ۔
عمران خان اور پی ٹی آئی کو چھوڑ نے والوں کی لسٹ میں فیاض بھٹی کا نام بھی شامل ہو گیاہے،سابق ٹکٹ ہولڈر فیاض بھٹی نے چیئر مین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی ہے
محمد فیاض بھٹی نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،اس موقع پر جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے انہیں پارٹی مفلر پہنایا اور خیر مقدم کیا ،اس موقع پر سینیر رہنما آئی پی پی اسحاق خاکوانی اور عون چودھری بھی موجود تھے ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jkt-imran-and-pti.jpg