
حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد آنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، اگر وہ صورتحال بگاڑنا چاہتے ہیں تو ادارے بھی نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کےمطابق میڈیا کے نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال میں معیشت خراب کرنے والوں کے بجائے ساڑھے تین ماہ والوں سے معیشت پر سوالا ت کیے جارہےہیں، ہمیں عمران خان کے ہاتھوں سے ایک تباہ شدہ پاکستان ملا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1574446140845690882
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی ومعاشی لحاظ سے ملک عدم استحکام کا شکار ہے، یہ معاشی عدم استحکام عمران خان کے ذریعے لایا گیا، دلدل میں پھنس جانے کے بعد اب اس سے نکلنے کی باری ہے، ہماری حکومت کی جانب سے یہی سوچا جارہا ہے کہ کس طرح ہم ملک کو بہتری کی طرف لے جائیں،افسوسناک بات ہےکہ ملکی ادارے بھی بین الاقوامی دباؤ کا شکار ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں جلسوں کے بدلے جلسےنہیں کرنے ، ہم نے حکومت لی ہے تو ہم نے حکومت کو چلانا ہے،ہمیں ڈالر کو کنٹرول کرنا ہے، روپے کو مستحکم کرنا ہے، اس کیلئےمرکزی کردار اسٹیٹ بینک کا ہوتا ہے، حقیقی آزادی کی بات کرنے والوں نےاپنے اسٹیٹ بینک تک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا تھا۔