عمران خان سے جو وعدہ کیا اسے نبھایا، آئندہ بھی ساتھ دیں گے: پرویز الہٰی

imran-khan-pervaiz-elhai-pakistan-pp.jpg


وزیراعلیٰ پنجاب چوہددری پرویز الہٰی کہتے ہیں عمران خان کی آواز پر لبیک کہا، آئندہ بھی ساتھ دینگے، اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران سیٹ اپ مشاورت سے تشکیل پائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لاہور میں مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس کے بعد قانونی و آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں نگران وزیر اعلی کے نام کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔

چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ عمران خان سے جو وعدہ کیا اسے نبھایا، قانون اور آئین کے تحت کام کیا ہے، ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، خلوص اور دل سے ساتھ دیتے ہیں۔اسمبلی کی تحلیل کے بعد آئین کے تحت نگران سیٹ اپ مشاورت سے تشکیل پائے گا،گورنر بلیغ الرحمان نے اسمبلی توڑنے کی سمری پر تاحال دستخط نہیں کیے۔


اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان، صوبائی وزرا میاں محمود الرشید، سردار حسنین بہادر دریشک، صوبائی مشیر عامر سعید ، ایم پی اے یوسف بادوزئی، اکبر خان اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک نے بھی مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Good to hear that.
Abb forun sey paishtar PMLQ ko PTI main zam ker kay amli saboot dain aur reward kay tor per dhair sara swab e daraien hasil karain aur logoun kee duaaien.
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
یہ وھی حرامی ہے جو کسی زمانے میں کہا کرتا تھا کہ مشرف کو وردی میں سو دفعہ صدر بنائیں گے ۔ ھسٹری رپیٹنگ اٹ سلف ۔