عمران خان آپ رانگ نمبر ہیں،ٹکٹ نہ ملنے پرسابق MPA کاپارٹی چھوڑنے کااعلان

6%D9%BE%D8%AA%D8%A6%DB%8C%DB%8C%D8%A7%DB%8C%D8%A7%DB%8C%D8%A7%DB%8C%D8%A7%DB%8C.jpg

فواد احمد چودھری کے کزن کو ٹکٹ ملنے پر پی ٹی آئی عہدیدار وسابق ایم پی اے باغی ہو گئے، فواد انٹرپرائزز سے بلیک میل ہونا ہے تو مدینے کی رہاست کا کوئی جواز نہیں: راجہ یاور کمال

پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی 297 عام نشستوں کیلئے اپنے امیدوارں کو ٹکٹ جاری کیے تھے۔ نئے چہروں کو میدان میں اتارنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کے متعدد دیرینہ کارکنوں کو ٹکٹس جاری نہیں ہوئے۔ تحریک انصاف کی طرف سے ضلع جہلم کے شہر دینہ کے حلقہ پی پی 25 میں سابق وفاقی وزیر فواد احمد چودھری کے کزن چودھری فائوق شیر بازکو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی شمالی پنجاب میں اختلافات سامنے آگئے ہیں۔

فواد احمد چودھری کے کزن کو ٹکٹ ملنے کے بعد نائب صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب زاہد اختر اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سابق ممبر پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال نے پریس کانفرنس میں عمران خان پر فواد احمد چودھری سے بلیک میل ہو کر ٹکٹ نہ دینے کا الزام لگا دیا اور اعلان کیا کہ فاؤق شیرباز کیخلاف پی پی 25 سے انتخابات میں حصہ لوں گا۔

راجہ یاور کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے مشکل ترین وقت میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا، احتجاج ودھرنوں میں بھرپور شرکت کرتے رہے لیکن اس کے باوجود ہمارا ساتھ ایسا ہوا ہے۔ فواد چودھری کے کزن کو ٹکٹ دیکر موروثی سیاست کو تقویت دی جا رہی ہے جس کے باعث بہت سے نظریاتی کارکن تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں۔ عمران خان نے تحریک انصاف کو فواد احمد چودھری کے گھر کو لونڈی بنا کر رکھ دیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1649408113894731776
نائب صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب چودھری زاہد اختر کا کہنا تھا کہ میرے کپتان عمران خان رانگ نمبر ہیں، پی پی 25 کا ٹکٹ فائق ودھری کو دے کر آپ نے ہمیں اور ہمارے کارکنوں کو مایوس کر دیا ہے۔ میرے کپتان آپ نے ٹکٹ ایسی شخص کو دیا جس کا رشتے دار پارٹی کے بڑے عہدے پر ہے، آپ نے جہلم کے کارکنوں کا دل توڑا ہے، میں تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

راجہ یاور کمال کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ عمران خان فواد چودھری سے بلیک میل کیوں ہو رہے ہیں؟ کیا وہ خان صاحب سے بھی بڑا ہے؟ پورا حلقہ اس بات کو جانتا ہے کہ جسے پارٹی ٹکٹ دیا گیا وہ بھتہ خور ہے۔ ہمیں ٹکٹ اس لیے نہیں دیا کہ فواد چودھری کہتا ہے میں ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوتا لیکن میں بتا دوں کہ میں لدھڑ خاندان کا غلام نہیں ہوں! فواد انٹرپرائزز لٹیروں کا ٹولہ ہے، ان سے بلیک میل ہونا ہے تو مدینے کی ریاست کا کوئی جواز نہیں ہے۔
 
hello

Chief Minister (5k+ posts)
شکریہ اس کی مہربانی کہ اس نے ابھی اپنا آپ دیکھا دیا سب مل کر اسے شکریہ کہے اور عمران خان کی بصیرت کو سلام کرے کہ وقت سے پہلے اسے ننگا کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Fawad Javed

Minister (2k+ posts)
6%D9%BE%D8%AA%D8%A6%DB%8C%DB%8C%D8%A7%DB%8C%D8%A7%DB%8C%D8%A7%DB%8C%D8%A7%DB%8C.jpg

فواد احمد چودھری کے کزن کو ٹکٹ ملنے پر پی ٹی آئی عہدیدار وسابق ایم پی اے باغی ہو گئے، فواد انٹرپرائزز سے بلیک میل ہونا ہے تو مدینے کی رہاست کا کوئی جواز نہیں: راجہ یاور کمال

پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی 297 عام نشستوں کیلئے اپنے امیدوارں کو ٹکٹ جاری کیے تھے۔ نئے چہروں کو میدان میں اتارنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کے متعدد دیرینہ کارکنوں کو ٹکٹس جاری نہیں ہوئے۔ تحریک انصاف کی طرف سے ضلع جہلم کے شہر دینہ کے حلقہ پی پی 25 میں سابق وفاقی وزیر فواد احمد چودھری کے کزن چودھری فائوق شیر بازکو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی شمالی پنجاب میں اختلافات سامنے آگئے ہیں۔

فواد احمد چودھری کے کزن کو ٹکٹ ملنے کے بعد نائب صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب زاہد اختر اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سابق ممبر پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال نے پریس کانفرنس میں عمران خان پر فواد احمد چودھری سے بلیک میل ہو کر ٹکٹ نہ دینے کا الزام لگا دیا اور اعلان کیا کہ فاؤق شیرباز کیخلاف پی پی 25 سے انتخابات میں حصہ لوں گا۔

راجہ یاور کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے مشکل ترین وقت میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا، احتجاج ودھرنوں میں بھرپور شرکت کرتے رہے لیکن اس کے باوجود ہمارا ساتھ ایسا ہوا ہے۔ فواد چودھری کے کزن کو ٹکٹ دیکر موروثی سیاست کو تقویت دی جا رہی ہے جس کے باعث بہت سے نظریاتی کارکن تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں۔ عمران خان نے تحریک انصاف کو فواد احمد چودھری کے گھر کو لونڈی بنا کر رکھ دیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1649408113894731776
نائب صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب چودھری زاہد اختر کا کہنا تھا کہ میرے کپتان عمران خان رانگ نمبر ہیں، پی پی 25 کا ٹکٹ فائق ودھری کو دے کر آپ نے ہمیں اور ہمارے کارکنوں کو مایوس کر دیا ہے۔ میرے کپتان آپ نے ٹکٹ ایسی شخص کو دیا جس کا رشتے دار پارٹی کے بڑے عہدے پر ہے، آپ نے جہلم کے کارکنوں کا دل توڑا ہے، میں تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

راجہ یاور کمال کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ عمران خان فواد چودھری سے بلیک میل کیوں ہو رہے ہیں؟ کیا وہ خان صاحب سے بھی بڑا ہے؟ پورا حلقہ اس بات کو جانتا ہے کہ جسے پارٹی ٹکٹ دیا گیا وہ بھتہ خور ہے۔ ہمیں ٹکٹ اس لیے نہیں دیا کہ فواد چودھری کہتا ہے میں ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوتا لیکن میں بتا دوں کہ میں لدھڑ خاندان کا غلام نہیں ہوں! فواد انٹرپرائزز لٹیروں کا ٹولہ ہے، ان سے بلیک میل ہونا ہے تو مدینے کی ریاست کا کوئی جواز نہیں ہے۔
most of them are corrupt and greedy very few people in PTI who have same ideology like IK baki sab mafaaad parast tola hai
 
Back
Top