
سلیم صافی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک جعلی تصویر شئیر کی جس میں عمران خان گلوکار چاہت فتح علی خان کیساتھ نظرآرہے ہیں۔
سلیم صافی نے تصویر شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ خوب گزرے گی جومل بیٹھیں گے"مستانے" دو۔جوسلوک عمران احمد خان نےسیاست اورمعاشرت کےساتھ کیا،وہی چاہت فتح علی خان موسیقی کےساتھ کررہےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کا مشن ایک ہے۔جوان تھےتونصرت فتح علی خان ساتھ ہوا کرتے تھے۔بزرگ بنےتوچاہت فتح علی خان ساتھ ہیں۔ یہ ہے نیازی صاحب کی ۲۲ سال کی کمائی۔
https://twitter.com/x/status/1626805464276017152
سلیم صافی کی شئیر کردہ تصویر فوٹوشاپڈ تصویر تھی، عمران خان کے ساتھ تصویر دراصل شہبازگل کی تھی جسے کسی نے فوٹوشاپ کیا اور سلیم صافی نے ری ٹویٹ کیا،
شہبازگل نے کچھ روز قبل عمران خان سے ملاقات کی تھی اور یہ تصویر بھی شئیر کی تھی۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے سلیم صافی کو خوب کھری کھری سنائیں اور اسے عمران خان کا بغض اور زردصحافت قراردیدیا
سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ صحافت کا لیول چیک کریں۔ شہباز گل کی عمران خان صاحب سے ملاقات والی تصویر کو فوٹو شاپ کر کے چاھت فتح علی خان بنا کر طنز کررہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1626884263185379331 https://twitter.com/x/status/1626893641879781376 https://twitter.com/x/status/1626882521752391683 https://twitter.com/x/status/1626855611546873857 https://twitter.com/x/status/1626824248114221056 https://twitter.com/x/status/1626902848918245381 https://twitter.com/x/status/1626867699270778880
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/safihh.jpg