
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ عمران خان آئی ایم ایف اور کورونا سے بچ گیا، حکمران آئی ایم ایف اور سیلاب میں پھنس گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں جتنا تیل سستا ہوتا ہے، پاکستان میں اتنا ہی مہنگا ہوجاتا ہے،معاشی ناکامی میں داتا دربار داخلے پر بھی دس روپے ٹیکس لگا دیا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے بڑھا ہے، شہباز شریف کی تقریر حواس باختہ شخص کی تقریر تھی۔
https://twitter.com/x/status/1565566963602137088
اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ پاکستان میں ہر 10سال بعد سیلاب آتا ہے تاہم حکومت میں ایسی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں۔کرپشن زدہ بھکاری حکمرانوں کی بجائے لوگ عمران خان کو چندہ دینگے۔
انہوں نے کہا تھا کہ دنیا نے سیلابی پانی کیلیے ڈیم بنائے لیکن ہم غریبوں کی بستیوں کو ڈیم بنا دیتے ہیں،ابھی تک2010 کے متاثرین آباد نہیں ہوسکے، ووٹ دینے والے عذاب میں اور لینے والے محلوں میں آرام کر رہے ہیں۔
شیخ رشید نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم سیکورٹی کیساتھ روزانہ بچوں کیساتھ اسٹائل بناکر تصویریں بنواتے ہیں، متاثرہ لوگوں کیلئے اسکول اور شاہراہیں ہیں ٹینٹ نہیں ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2shekhubashshehbazgimf.jpg