
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف وفاقی وزراء بول اٹھے ہیں اور فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کو شکست کا سامنا تھا ایسے میں تحریک انصاف کے امیدوار کو نااہل قرار دیدیا گیا وہ بھی اس بنیاد پر کہ ان کا بھائی انتخابی مہم چلارہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے فیصلے الیکشن کمیشن کو متنازعہ بناتے ہیں ہم اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1490703677920878592
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈاپور کی نااہلی کا 12 صفحات میں کوئی واضح ثبوت عمر امین پر پڑھنے کو نہیں ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے حالات میں اس قدر سخت سزا سمجھ میں نہ آنے والی چیز ہے۔ ہم عمر امین کے بارے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کر کے چیلنج کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1490610620307316739
یادرہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی اور ڈیرہ اسماعیل خان سے تحریک انصاف کے بلدیاتی امیدوار عمر امین گنڈا پور کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہل قرار دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12fawadgillresgandpur.jpg