
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی نے اوور سیز پاکستانی کو ایک کروڑ روپے کا چونا لگادیا ہے، سائل دہائیاں دیتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی مشہور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو سوسائٹی پر ایک اوور سیز پاکستانی کی جانب سے 1 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پارک ویو سوسائٹی کے دفتر کے باہر اپنا مدعا پیش کرتے ہوئے اووسیز پاکستانی نے پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر دکھاتے ہوئے کہا کہ میں ایک کروڑ روپے سوسائٹی کو جمع کرواچکا ہوں، مجھے یہاں ان کے دفتر آکر پتا چلا کہ یہاں اوورسیز بلاک میں میرا کوئی پلاٹ ہی نہیں ہے۔
اسی دوران سوسائٹی کا ایک سیکیورٹی گارڈ ویڈیو بنواتے شخص کے پاس آیا اور اسے دھکے دے کر وہاں سے ہٹانے لگا، متاثرہ شخص نےچیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف اور حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے دہائیاں دی کہ ہم لٹ گئے ہیں ہمیں انصاف دلایا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ ویڈیو تیزی سے پھیلی تو سوشل میڈیا صارفین نے بھی اوورسیز پاکستانی کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی اور حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
حبیب اکرم نے کہا کہ اگر ریاست کو چیزیں مینج کرنے سے فرصت ملے تو اس غریب کی دہائی بھی سن لیں۔
https://twitter.com/x/status/1672916343656529920
سینئر صحافی عاصم علی رانا نے کہا کہ ایسے حالات کی وجہ سے اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک میں سرمایہ کاری نہیں کرتے، عبدالعلیم خان اس معاملے کو ذاتی طور پر حل کروائیں۔
https://twitter.com/x/status/1672944720304304128
سینئر صحافی وسیم عباسی نے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے، آرمی کے زیر اہتمام سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشُ کونسل بننے کے بعد ان تمام لوگوں کو انصاف ملنا چاہیے، اس ملک میں سرمایہ کاری لانے والوں کو عزت کیوں نہیں دی جاتی؟
https://twitter.com/x/status/1672950402151591937
اینکر طارق متین نے کہا کہ یہ ایک بہت سنگین مسئلہ ہے، سابق وزیراعظم ہوں یا ایک عام آدمی، اپنے مسئلے کا حل آرمی چیف سے ہی چاہتا ہے، اس کی دو وجوہات ہیں ایک لوگوں کو حکمرانوں پر بھروسہ نہیں ہے اور دوسرا یہ کہ اختیارات کس کے پاس ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1672962432065585155
صحافی و اینکر ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ کوئی پتھر دل ہی ہوگا جو اس ظلم پر رنجیدہ نہیں ہوگا، حکومت اس شخص کے دکھ کا مداوا کرنے کیلئے کچھ کرے گی؟
https://twitter.com/x/status/1672939647679483907
فیصل خان نے لکھا کہ علیم خان کی سوسائٹی ایک فراڈ ہے، ایک کروڑ ادا کرنےو الا جب اپنے پلاٹ سے متعلق پوچھ گیا تو اسےدھکے دے کر نکالا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1672904063615107072
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ایک شخص کی عمر بھر کی کمائی علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی لوٹ کر کھاگئی ہے، اس شخص کا چیخنا اور چلانا دیکھیں، کون ہے جو اس کی داد رسی کرے گا، کون ہے جو ان لوٹنے والوں کا ہاتھ روکے گا؟
https://twitter.com/x/status/1672943538710142977
وہاب خان نے کہا کہ علیم خان پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا کیوں کہ سب کو پتہ ہے یہ کس کا پالتو ہے، پاکستانیوں ان فراڈیوں سے بچو نا ان کو سیاست میں آنے دو اور ناان کےکاروبار میں پیسہ ڈالو۔
https://twitter.com/x/status/1672925760254869507
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15aleeemahachonana.jpg