
تحریک انصاف پنجاب کے رہنما عبدالعلیم خان نے صوبائی وزیر خوراک و سینئر وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے یہ خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی۔
علیم خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات میں انہیں قائل کیا ہے کہ اپنے نیوز چینل سماء نیوز کے حوالے سے غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو۔ لہذا وہ بطور سینئر وزیر اور وزیر خوراک حکومت پنجاب اب میرا استعفیٰ قبول فرما لیں۔
https://twitter.com/x/status/1464158914925187081
انہوں نے مزید کہا کہ میں اُن کا ممنون ہوں اُنہوں نے میری یہ گزارش تسلیم فرما لی ہے۔ میں اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا رہا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1464158916741419010
یاد رہے کہ علیم خان حال ہی میں سماء نیوز کو خریدا تھا انہوں نے چینل خریدنے کے بعد کارکنان سے گفتگو میں تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ میری سیاست ایک الگ معاملہ ہے اور چینل میرا کاروبار ہے اس لیے میں کبھی یہ نہیں چاہوں گا کہ چینل کی وجہ سے سیاست یا میری سیاست کی وجہ سے کاروبار متاثر ہو۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aleem-khan-rs.jpg