
عام آدمی پارٹی نے بھارتی پنجاب میں کانگریس اور بی جے پی کا صفایا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عام آدمی پارٹی نے بھارتی پنجاب میں میدان مارلیا۔ابتدائی نتائج کے مطابق عام آدمی پارٹی نے پنجاب کے صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں 88 سیٹیں حاصل کرلیں۔
ابتدائی نتائج کے مطابق کانگریس نے 15 اور بی جے پی نے 4 سیٹیں حاصل کیں جبکہ پنجاب میں کئی بار اقتدار حاصل کرنیوالی اکالی دل صرف 8 سیٹیں حاصل کرپائی۔

عام آدمی پارٹی کی جیت کی صورت میں بھگونت مان کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے امکانات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کانگریس کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار نوجوت سنگھ سندھو، کیپٹن امریندرسنگھ اپنی اپنی سیٹیں ہاررہے ہیں۔
پنجاب سمیت پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا لیکن ایگزٹ پولز کی بنیاد پر پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے سی ایم چہرے بھگونت مان نے اپنے مستقبل کا خاکہ تیار کر لیاہے-
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aap1i11h.jpg