عالمی منڈی میں تیل مسلسل سستا لیکن عوام ریلیف سے محروم

oil-price-low-int-pak-wt.jpg

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق لندن برینٹ خام تیل اٹھاسی ڈالر اکیانوے سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے۔ امریکی ڈبلیوٹی آئی ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت بیاسی ڈالرنواسی سینٹ فی بیرل پر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 3.41 ڈالر (3.67 فیصد) کمی کے ساتھ 89.84 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

یاد رہے کہ 29 اگست سے اب تک امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں تقریباً 14 ڈالر تک کمی ہوچکی ہے۔ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ پاکستان میں پٹرول دن بدن مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ ماہ دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والے ممالک نے رواں ماہ ستمبر میں اپنی پیداوار میں قدرے اضافہ کرنے پر اتفاق کیا تھا تاکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔

تیل پیدا کرنے والے گروپ ’اوپیک پلس‘ کے اراکین جس میں روس بھی شامل ہے، مشترکہ طور پر پیداوار میں ایک لاکھ بیرل یومیہ اضافہ کریں گے۔

یاد رہے کہ جولائی اور اگست کے دوران یومیہ چھ لاکھ بیرل کا اضافہ کیا گیا تھا۔

جبکہ تیل درآمد کرنے والے ممالک تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے اس سے بھی بڑا اضافہ چاہتے تھے۔
 
PakistanFIRST1

Minister (2k+ posts)

For Ghareeb Awam death is the only relief.
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
تیل کا ڈائریکٹ لنک ڈالر سے ہے جب تیل عالمی مارکیٹ میں اسی ڈالر ہو ا تب بھی نواز حکومت سو لیٹر فی لیٹر دے رہی تھی کیونکے ڈالر بھی سو روپے تھا - آپ کو ایک لیٹر کو ایک ڈالر پر ضرور رکھنا ہوتا ہے ورنہ ملک پر بوجھ بن جاتی ہے سبسڈی - اس وقت ڈالر دو سو تیس ہے جب تک یہ دو سو پر نہیں آتا ریلیف نہیں مل سکتا - سیاسی غیر یقینی سے ڈالر کی قدر پھر بڑھ رہی ہے حالانکے آئی ایم ایف پیکیج بھی مل گیا مگر خان کے ہنگامے اور محیشت کی کمزوری سیلاب کی وجہ سے ڈالر پھر چڑھ گیا - یا ڈالر دو سو پر آئے یا آئل ستر پر اس سے پہلے گورنمنٹ افورڈ نہیں کر سکتی قیمت کم کرنا
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

اسی لئے مارکیٹ فورسز کے تحت طے ہونے والی قیمتوں چاہے وہ ڈالر ہو یا تیل یا کچھ اور اس پر سیاست کرنا عوام کو بیوقوف اور ملک کو نقصان پہنچانے والی بات ہے۔
آپ کے اسحاق ڈار نے ڈالر مصنوعی سستا رکھ کر قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا تو عمران خان نے تیل کی قیمت کو مصنوعی سستا رکھ کر وہی کام کیا۔
اب دونوں اس پر سیاست کر رہے ہیں کہ ہمارے دور میں ڈالر سستا تھا، دوسرا کہتا ہے ہمارے دور میں تیل سستا تھا۔ حالانکہ دونوں ہی ڈالر یا تیل عوام کو مصنوعی قیمت پر دے رہے تھے
 
میں ڈالر کو سستا رکھنے کے عمل کو غلط نہیں سمجھتا ہر ملک ڈالر کو اپنی ضرورت کے حساب سے رکھتا ہے - چین ایکسپورٹر ہے اسے ڈولر مہنگا کرنا سوٹ کرتا ہے سستی لیبر کی وجہ سے - ہم امپورٹر ہیں ڈولر بلند ہونے سے ہماری ایکسپورٹ بھی متاثر ہوتی ہیں کیونکے زیادہ خام مال بھی باہر سے آتا ہے - پاکستان کپاس کا ملک ہے مگر ہم کپاس بیچتے نہیں خریدتے ہیں اپنی ضرورت اور ایکسپورٹ کے لئے - لونگ ٹرم تک ڈالر مہنگا رکھنا لوکل انڈسٹری کو سپورٹ کر سکتا ہے مگر اس سے مہنگائی آتی ہے اور عوام کی چیخیں نکل جاتی ہے آج اگر ڈالر ایک سو پچاس پر آ جائے تو مہنگائی خان دور سے کم ہو جائے گی - اسحاق ڈار ڈولر کو بہتر کنٹرول کر رہا تھا مفتاح مکمل آئی ایم ایف کے نیچے لگ گیا ہے ڈار کو بھی ڈالر مہنگا رکھنے کا کہا گیا مگر اس نے قرض بھی لیا اور ڈالر بھی بڑھنے نہیں دیا - اب قرض مل گیا ہمیں ڈار بہتر سوٹ کرتا ہے -
I like you understand economy too
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
میں ڈالر کو سستا رکھنے کے عمل کو غلط نہیں سمجھتا ہر ملک ڈالر کو اپنی ضرورت کے حساب سے رکھتا ہے -
تو پھر تیل جو ڈالر میں ہی خریدا جاتا ہے کو مصنوعی سستا کرنے پر عمران خان پہ کیوں چیخیں مار رہے تھے؟
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
چین ایکسپورٹر ہے اسے ڈولر مہنگا کرنا سوٹ کرتا ہے سستی لیبر کی وجہ سے - ہم امپورٹر ہیں ڈولر بلند ہونے سے ہماری ایکسپورٹ بھی متاثر ہوتی ہیں کیونکے زیادہ خام مال بھی باہر سے آتا ہے -
کوئی ملک صریحاً امپورٹر ایکسپورٹر نہیں ہوتا۔ ہر ملک اپنی استطاعت کے مطابق ایکسپورٹ امپورٹ کرتا ہے۔ اور ان دونوں کو بیلنس میں رکھنے کی کوشش ہے۔ اسی بیلنس کی وجہ سے ان ممالک میں ڈالر اس تیزی سے نہیں بڑھتا جیسا کہ پاکستان میں بڑھتا ہے۔ کیونکہ پاکستان میں کئی دہائیوں سے امپورٹ اور ایکسپورٹ میں کوئی بیلنس ہی نہیں ہے۔ اسی لئے یہاں ڈالر یا تیل کی قیمت کو مصنوعی کنٹرول کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جس سے قومی خزانہ کا دیوالیہ نکل جاتا ہے۔ پھر آئی ایم ایف کی غلامی میں جانا پڑتا ہے
58B15F1E-8CFC-4684-B402-36CB0579BD3C.jpeg
27E7EC67-3AF1-4079-8CC7-098D285AE469.png
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
لونگ ٹرم تک ڈالر مہنگا رکھنا لوکل انڈسٹری کو سپورٹ کر سکتا ہے مگر اس سے مہنگائی آتی ہے اور عوام کی چیخیں نکل جاتی ہے
یہ سب تو کرنا پڑے گا۔ جب تک انڈسٹری نہیں لگے گی پاکستان کی ایکسپورٹ نہیں بڑھے گی۔ اور ایکسپورٹ نہیں بڑھے گی تو امپورٹ کیساتھ بیلنس نہیں ہو پائے گا۔ اور بیلنس نہیں رہے گا تو ڈالر یا تیل ہمیشہ اسی طرح مسلسل تیزی سے مہنگا ہوتا چلا جائے گا
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
اسحاق ڈار ڈولر کو بہتر کنٹرول کر رہا تھا مفتاح مکمل آئی ایم ایف کے نیچے لگ گیا ہے ڈار کو بھی ڈالر مہنگا رکھنے کا کہا گیا مگر اس نے قرض بھی لیا اور ڈالر بھی بڑھنے نہیں دیا -
ڈار نے قومی خزانہ سے مارکیٹ میں ڈالر پھینک کر اسے مصنوعی سستا کیا تھا۔ یہ ایک عارضی جگاڑ ہے۔ کوئی مستقل حل نہیں۔ مستقل حل ایکسپورٹس بڑھانا ہی ہے۔
79EE6B9C-168B-4A84-BA22-52C7D426ABFB.jpeg
7144A100-DE4F-4842-B3A0-750DCA23BAE1.jpeg
8BB9361E-462C-4E60-A249-581B109CB038.png