
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر ارسلان خالد نے ن لیگی رہنما عابد شیر علی کی جانب سے وزیراعظم کے تنخواہ نہ لینے سے متعلق بیان پر تصحیح کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے لندن میں مقیم رہنما عابد شیر علی نے ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے تنخواہ نہ لینے سے متعلق فیصلے کا اعلان کیا۔
عابد شیر علی نے کہا کہ عوامی وزیراعظم شہباز شریف اپنی مبلغ 8 لاکھ روپے کی تنخواہ وصول نہیں کیا کریں گے بلکہ وہ یہ پیسے کڈنی سینٹر کو ہر ماہ عطیہ کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1517095016765792257
رہنما ن لیگ نے کہا کہ غریب عوام کا درد دل رکھنے والے لوگوں کا ایسا ہی عمل ہوتا ہے۔
عابد شیر علی کے اس بیان پر تحریک انصاف کے رہنما اور ڈیجیٹل میڈیا کے معاملات دیکھنے والے ڈاکٹر ارسلان خالد نے تصحیح کرتے ہوئے عابد شیر علی سے اہم سوال بھی پوچھ لیا۔
ڈاکٹر ارسلان خالد نے لکھا کہ وزیراعظم کے عہدے کی تنخواہ تو 8 لاکھ ہے ہی نہیں، یہ باقی 6 لاکھ کیا اپنے بڑے بھائی کی طرح کسی اقامے پر نوکری کی مد میں ملنے تھے؟
انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ یہ بات دہرارہا ہوں کہ آج کے دور میں اگر 90 کی دہائی والی سیاست دہرائیں گے تو نوجوان آپ سے متنفر ہوجائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1517107637703393282