Amal
Chief Minister (5k+ posts)
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ ۗ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ غَفُورٌ
حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے بندوں میں سے صرف علم رکھنے والے لوگ ہی اُس سے ڈرتے ہیں بے شک اللہ زبردست اور درگزر فرمانے والا ہے۔
قرآن ، سورت فاطر ، آیت نمبر 28
یعنی اللہ سے وہی لوگ ڈرتے ہیں جو اس کو جاننے والے اور پہچاننے والے ہیں ۔ یہاں خشیت سے مراد عذاب کا ڈر نہیں ہے بلکہ خشیت دل میں انکسار کی اس حالت کا نام ہے جو اللہ کی عظمت کو دل میں اجگر کرتی ہے ۔ عظمت کا تصور ہوگا تو ہی ڈر پیدا ہوگا ۔
مَن یُطِعِ اللَّہَ وَرَسُولَہ‘ وَیَخْشَی اللَّہَ وَیَتَّقْہِ فَأُوْلٰٓئِکَ ہُمُ الْفَآئِزُون
النور:۵۲
‘جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں اور اللہ سے ڈرتے رہیں وہی کامیاب ہوں گے۔’