صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی 82 سالہ بزرگ شہری سے معذرت

10alivimazrat.jpg

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سےمعمولی رقم کے ریفنڈ پر 82 سالہ بزرگ شہری کو تنگ کیا گیا جس کا علم ہونے پر صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے بزرگ شہری کے 2 ہزار 333 روپے کے ریفنڈ کے معاملے کو ایک سال تک لٹکایا جس کی وجہ سے بزرگ شہری قانونی چارہ جوئی پرمجبورہو گیا۔

https://twitter.com/x/status/1482753034564345875
صدرعارف علوی نے ایف بی آر افسران کی جانب سے 82 سالہ ٹیکس دہندہ کے ساتھ ایسےسلوک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آرافسر نے معمولی رقم کے ریفنڈ پر بزرگ شہری کو قانونی چارہ جوئی پرمجبورکیا، ادارے کے کسی ایک افسر کو بھی معاملے پر غور کرنے کی توفیق نہ ہوئی۔

صدرمملکت نے کہا کہ ایف بی آرکی بدانتظامی پربزرگ شہری عبدالحمیدخان سے معذرت چاہتا ہوں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین ایف بی آر کو غیر ذمہ داری اور بدعنوانی کے پورے نظام کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معاملے میں شامل تمام فیصلہ سازوں کے خلاف تعزیری کارروائی کی جانی چاہیے۔
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
ڈاکٹر صاحب تو ماشا اللہ سے خود بھی اب بزرگ ہیں۔ یوں لکھنا چاہیئے تھا کہ خود سے تھوڑے زیادہ بزرگ سے معظرت کی۔​