صحافیوں اورپی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں پرعطاتارڑکاطنز

tarrar4s4ds4d5.jpg

صحافی عمران ریاض خان ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا، بھائی نے تصدیق کرتے ہوئےکہا ایف آئی اے عمران ریاض کو ساتھ لے گئی ہے،گرفتاری سے پہلے عمران ریاض نے ٹویٹ کیا پاکستان زندہ باد، ملک چھوڑ کر نہیں جاؤں گا۔

خیال رہے کہ فوادچوہدری کو بھی پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ گزشتہ روز پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کی رہائشگاہ پر چھاپہ بھی مارا تھا۔

پرویزالٰہی کے وکیل عامرسعیدراں کو مبینہ طورپر گرفتارکیاجاچکا ہے جبکہ عمران خان پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی بھی گرفتاری کاامکان ہے۔

عمران ریاض کی گرفتاری پر لیگی رہنما عطا تارڑ نے ٹویٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی اور طنز کیا کہ اپنی ہی حکومت کے خاتمے پر خوشیاں منانے اور ویڈیوز بنانے والے بیوقوف، چنگے ریح گئے او ہن؟
https://twitter.com/x/status/1621009264272891904
عطاء تارڑ کے ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے جواب دیا کہ مزہ تو جب آئے گا جب عوام تیرے گربان پر ہاتھ ڈالے گی صبر کر، انہوں نے مزید کہاکہ جب آپکی باری آئے تو رونا نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1621098314929434624 https://twitter.com/x/status/1621070336358850561 https://twitter.com/x/status/1621048366208778242
انکا مزید کہناتھا کہ اتنا زور لگاؤ جتنا برداشت کرو، خداکی بے آوازلاٹھی کی تم تک بھی پہنچے گی۔
https://twitter.com/x/status/1621070276355100673 https://twitter.com/x/status/1621068215920263168 https://twitter.com/x/status/1621062148825968640 https://twitter.com/x/status/1621045271047335936
واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد پی ڈی ایم کے گورنرز الیکشن کی تاریخ دینے سے ہچکچارہے ہیں اور ملی بھگت سے اپنے وزرائے اعلیٰ اور وزراء لانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔
 

Ahmed Daniyal

Voter (50+ posts)
وقت ایک جیسا نہیں رہتا اس لیے سب کو اب چاہیے ہوش کے ناخن لئے ورنہ اس کا کی بھاری قمیت سارے پاکستان کو دینا پرائے گی
 

Back
Top