ملک کی سیاسی صورتحال خاصی پیچیدہ ہے، موجودہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین اقتدار اور قبل از وقت انتخابات کروانے کی جنگ جاری ہے، جبکہ سیاسی مقبولیت کے اعتبار سے تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
گیلپ کے حالیہ سروے کے مطابق اسلام آباد شہر میں کیے گیلپ کے تازہ سروے میں تحریک انصاف سیاسی مقبولیت کے حوالے سے مسلم لیگ ن سے آگے ہے پی ٹی آئی %31 اور مسلم لیگ ن %15 مقبول ہیں۔
اس حوالے سے معروف صحافی اورکالم نگار اعزاز سید نے اپنی ٹوِئٹر پوسٹ میں ایک سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد شہر میں کیے گیلپ کے تازہ سروے میں تحریک انصاف سیاسی مقبولیت کے حوالے سے مسلم لیگ ن سے آگے ہے یعنی دونوں میں تناسب %31 اور %15 کا ہے۔
صحافی نے مزید کہا کہ حیرت یہ کہ گیلپ نے اپنی پریس ریلیز میں یہ ذکر کرنا مناسب نہیں سمجھامقبولیت حالات کے اعتبار سےاوپر نیچے ہوتی ہے مگر سچ پورا بتانا ضروری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1519561674998566912
دوسری جانب صحافی فہیم اختر ملک نے اعزاز سید کی ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اگر گیلپ کے سروے کے مطابق پی ٹی آئی کی وفاق میں مقبولیت 31 فیصد ہے تو اس کا مطلب ہے اصل فگر 60 فیصد سے زیادہ ہونگے، گیلپ کی دو نمبری اس بات سے بھی عیاں ہے اپنی یہ والی فائنڈنگ کا پریس ریلیز میں زکر نہیں کیا۔۔کہیں سروے کرانے والے ناراض نہ ہوجائیں۔
https://twitter.com/x/status/1519587826198851588
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تازہ ترین سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 64 فیصد پاکستانی سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو مدت مکمل ہونے سے قبل ختم کیے جانے کے اقدام کی مخالفت کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی ریس کمیونیکیشنز کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سروے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کی حکومت کو گرائے جانے اور اس کے پیچھے مہنگائی کی وجوہات کو ماننے کے خلاف ہیں۔

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gallup111h2h1.jpg
Last edited: