پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بلوچستان میں درج مقدمے میں انہیں پولیس نے طلب کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز گل کے خلاف قلعہ عبداللہ میں ایف آئی آر درج ہے، جس میں پیکا ایکٹ کے تحت 7 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی روشنی میں شہباز گل کو آگاہ کرنے کے ساتھ انہیں طلب بھی کرلیا گیا ہے، تاہم اگر وہ نہیں آتے تو گرفتار گرفتار کریں گے۔
بلوچستان پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے کوئٹہ آنے کی حامی بھری ہے، لیکن شہباز گل کے کوئٹہ نہ آنے کی صورت میں بلوچستان پولیس کی ٹیم ان کی گرفتاری کے لیے جائے گی۔
شہباز گل کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔