
وفاقی حکومت کی جانب سے عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین کو اہم عہدے سے نواز دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےاپنے معاون خصوصی فہد حسین کی اہلیہ عائشہ فہد کو اسلام آباد کلب کی مینجمنٹ کمیٹی میں شامل کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق من پسند صحافیوں پر موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کی نوازشات بڑھتی جارہی ہیں، پہلے فہد حسین کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا اور اب ان کی اہلیہ کو بھی اہم عہدہ دیدیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1582727255931097088
فہدحسین کی اہلیہ عائشہ فہد کو اسلام آباد کلب کی مینجمنٹ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کلب وفاقی حکومت کی ملکیت ہے اور یہ اعلی سطح کا کلب ملک کے سفارتکاروں، ارکان پارلیمنٹ،معززین اور اعلی شخصیات کیلئے مختص سمجھا جاتا ہے۔
قاسم سوری نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کرائم اعظم شہباز شریف کا من پسند افراد پر نوازشات کا سلسلہ برقرار ہے، پہلے فہد حسین کو اپنا معاون خصوصی لگایا اب ان کی اہلیہ عائشہ فہد حسین کو بھی عہدہ مل گیا، معاون خصوصی کی اہلیہ کو اسلام آباد کلب کی منیجمنٹ کمیٹی میں شامل کردیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1582743109225484288
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6fafahaajlia.jpg