Arslan
Moderator

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر یہ خبر بڑی تیزی سے گردش کر رہی ہے کہ شمالی کوریا نے سورج پر پہلا انسان اتار دیا ہے۔ویرڈ ایشیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق 17سالہ ینگ لی گونگ وہ شخص ہے جسے سورج پر اتارا گیا ہے، رپورٹ میں اس بات کو دور حاضر کی سب سے بڑی انسانی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے میڈیا نے اپنے ایک نشریہ میں اس طرح اعلان کیا کہ بڑی خوشی سے خبر دی جاتی ہے کہ شمالی کوریانے انسان کو سورج پر اتارنے کا مشن کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ حیرت انگیز بات ہے کہ 17سالہ ینگ کو خصوصی اندھیرے کے کور میں بھیجا گیا تاکہ شدید تپش سے محفوظ رہ سکے آخر میں رپورٹ میں تبصرہ کیا گیا ہے کہ اس خبر میں کتنی صداقت ہے مگر یہ ضرور ہے کہ تخلیقی رائٹنگ کا مستقبل تابناک لگتا ہے۔آپ سمجھ تو گئے ہوں گے کہ یہ ایک تخلیقی رائٹنگ تھی۔
source
Last edited: