
پاکستان تحریک کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے الزامات کے حوالے سے سامنے آنے والی تحقیقاتی رپورٹ میں شاہ محمود قریشی پر ہی الزامات سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وائس چئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت پر الزاما ت عائد کیے تھے جس کا نوٹس لیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے فوری طور پر تحقیقات کا حکم جاری کیا تھا۔
صوبائی الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے تحقیقات کے بعد رپورٹ چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کردی ہے جس میں شاہ محمود قریشی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان پر ہی الزامات عائد کردیئے ہیں کہ وہ ملتان میں اسکروٹنی آر اوپر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی کے پرسنل سیکرٹری اور پی ٹی آئی ورکرز نے اوورسائزبینرزاور پینا فلکس اتارنے پر دھمکیاں دیں اور کارروائی روکنے کی کوشش کی۔
ریٹرننگ افسران نے شاہ محمود کو جانچ پڑتال کی کارروائی میں مداخلت نہ کرنے کی ہدایات کی اور کہا کہ اگر شاہ محمود قریشی کے پاس وزیراعلی ، ڈی سی یاڈی پی او سے متعلق ٹھوس ثبوت ہیں تو فراہم کریں، الیکشن کمیشن انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کروائے گی ، پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران رینجرز تعینات ہوگی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shah1m1h1h1.jpg