
نجی ٹی وی چینل نیوزون کے پروگرام میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سعید غنی پر الزامات کے کیس میں عدالت نے اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود اور چینل کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر ایک کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے نیوز چینل نیوزون اور ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف 2018 میں جھوٹے الزامات کی بنیاد پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا جس پر فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر فیصلہ سعید غنی کے حق میں دیتے ہوئے ایک کروڑ روپے ہرجانہ عائد کر دیا۔
پی پی رہنما سعید غنی نے اس متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ ایک طویل قانونی جنگ کے بعد 9th ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے ڈاکٹر شاہد مسعود اور نیوز ون کے خلاف میرے ہتک عزت کے دعوے پر میرے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے شاہد مسعود اور نیوز ون کے مجھ پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹا قرار دیکر ایک کروڑ روپے ہرجانہ عائد کردیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1490948715108274177
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dr-pay.jpg