پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے نیب نے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا ہے۔
ان پر ایل این جی درآمد معاہدے میں کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
نیب نے سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور پاکستان سٹیٹ آئل کےسابق منیجنگ ڈائریکٹر عمران الحق شیخ کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کو آج نیب راولپنڈی نے طلب کیا تھا تاہم انہوں نے پیش ہونے کے بجائے تین دن بعد حاضری کی درخواست دی تھی۔
سابق وزیراعظم کو لاہور ٹول پلازہ پر گرفتار کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا ہے کہ اس کی شدید مزمت کرتے ہیں۔
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ عمران نیازی کے ہاتھ میں آلہ کار بنا ہوا ہے۔ ”نیب کے ادارے کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔“
شہباز شریف کے مطابق ”ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پس نہیں کیے جا سکتے۔“
نیب کے مطابق مفتاح اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔ مفتاح اسماعیل کو آج نیب نے طلب کیا تھا۔
طلبی کے باوجود مفتاح اسماعیل نیب راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے۔
نیب نے پاکستان سٹیٹ آئل کےسابق منیجنگ ڈائریکٹر عمران الحق شیخ کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چئیرمین نے دونوں کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کیے ہیں۔ عمران الحق شیخ کو بھی آج نیب راولپنڈی کے آفس میں بلایا گیا تھا۔
Source