
سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی کے پرانے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ شادی کے بعد والی زندگی پر باتے کرت ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہتی ہیں کہ شادی کے بعد عقل ٹھکانے آ گئی ہے۔
گو کہ یہ انٹرویو پرانا ہے مگر اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی مبینہ طلاق کی خبروں کے بعد ان کے اس پرانے انٹرویو کا کلپ بہت دیکھا جا رہا ہے جس پر لوگ تبصرے بھی کرتے نظر آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ انٹرویو اس وقت کا ہے جب سجل علی اداکار بلال عباس کے ہمراہ اپنی فلم "کھیل کھیل میں" کی تشہیر کے سلسلے میں وسیم بادامی کے شو "ہر لمحہ پرجوش" میں شریک ہوئی تھیں۔
پروگرام کے دوران وسیم بادامی نے سجل علی سے شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں سوال پوچھا تو اداکارہ نے کہا "تبدیلیاں تو خیر بہت آتی ہیں آپ کو ذرا ہوش ٹھکانے لگ جاتے ہیں، سب سے بڑی تبدیلی تو یہی ہوتی ہے"۔
اس بات پر وسیم بادامی نے ہنستے ہوئے کہا سمجھ لگ گئی ہے آپ کو "جس پر سجل نے کہا ہاں! عقل ٹھکانے آگئی ہے۔ سجل کی بات پر وسیم بادامی کہتے ہیں کہ شادی کے شروع کے 3،4سال ہی مشکل ہوتے ہیں پھر حالات تبدیل نہیں ہوتے لیکن بندے کو عادت ہوجاتی ہے۔
وسیم بادامی کی بات پر سجل کہتی ہیں تین، چار سال آپ زیادہ کہہ رہے ہیں ایک ڈیڑھ سال تک ہی رہیں تو بہتر ہیں۔ لیکن اگر آپ کا پارٹنر آپ کی سپورٹ کرتا ہے تو چاہے آپ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں تو جو چیز معنی رکھتی ہے وہ ایک دوسرے کی سپورٹ ہوتی ہے۔
اس موقع پر اداکارہ کہتی ہیں کہ احد بہت سپورٹ کرنے والے ہیں تو زندگی میں بہتری آئی ہے۔ جب کہ اب پاکستان شوبز کی اس خوبصورت جوڑی سجل علی اور احد رضامیر کی طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ تاہم ابھی تک دونوں کی جانب سے طلاق کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7sajaalyclipviralhosh.jpg