
جی ٹوینٹی ممالک سے قرضوں کی ادائیگی موخر کرانے کیلئے معاہدے رواں ماہ طے پانے کا امکان
پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی کے بعد جی ٹوینٹی ممالک سے قرضوں کی ادائیگی کو موخر کرانے کے لیے معاہدے کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدہ طے پا جانے اور پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی کے بعد جی ٹوینٹی ممالک سے قرضوں کی ادائیگی کو موخر کرانے کے لیے معاہدے کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے طے پا جانے اور شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد جی 20 ملکوں اٹلی، سپین اور جاپان سے قرضوں کی ادائیگی موخر کرنے کے معاہدے تیار کر لیے گئے ہیں جو کہ رواں ماہ میں طے پا جائیں گے۔ جی ٹوینٹی ممالک سے قرضوں کو موخر کرنے کے معاہدوں کے مطابق اٹلی سے 11 لاکھ، سپین سے 31 لاکھ جبکہ جاپان سے معاہدوں کے مطابق 18 کروڑ ڈالر، مجموعی طور پر 6 معاہدوں میں 18 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے قرض کی ادائیگی کو موخر کرایا جا رہا ہے۔
دریں اثنا سیلاب متاثرین کے لیے متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان لے کر ایک خصوصی طیارہ آج کراچی پہنچ چکاہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی اور قونصلیٹ جنرل متحدہ عرب امارات کے علاوہ پاک آرمی کے افسران سمیت وفاقی اور صوبائی حکومت کے نمائندے بھی کراچی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ امدادی سامان کی آمد سے متعلق متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے وزارت خارجہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا تھا۔
اقتصادی امور ڈویژن ذرائع کے مطابق آئی ایم ایفسے معاہدے کے بعد پاکستانی معیشت میں بہتری کے لیے جاپان، اٹلی اور اسپین کیساتھ بھی قرضوں کی ادائیگی موخر کرنے کے لیے معاہدے تیار کرلیے گئے ہیں جبکہ رواں ماہ طے بھی پا جائیں گے۔ جی 20 ممالک سے تیسرے سیشن میں اب تک 94 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے قرض موخر ہو چکے ہیں جبکہ جی ٹوینٹی کے ان تین ممالک سے معاہدے طو ہونے کے بعد یہ رقم 1 ارب 13 کروڑ ڈالر سے زائد ہو جائے گی۔
پاکستان اور فرانس نے 107 ملین ڈالر قرض کی ادائیگی موخر کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ دستخط سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن میاں اسد اور فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے کیے۔یا درہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں جی 20 ممالک سے قرض موخر کرنے کے اقدامات کی منظوری دی گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/flood-pak-g20-pl.jpg