
معروف صحافی و تجزیہ کار کامران خان کا کہنا ہے کہ ایک طرف سیلاب نے ملک کا انفرااسٹرکچر تباہ کر دیا ہے، معیشت اور سیاست کا ستیاناس ہو گیا ہے جبکہ حکومت کی اولین ترجیح یہ ہے کہ عمران خان کو دہشت گرد قرار دے دیا جائے۔
اینکر پرسن کامران خان نے کہا کہ کوئی تسلیم کرے یا نہ کرے حقیقت یہی ہے جس کی پیشگوئی ملکی و غیر ملکی میڈیا کر رہا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات کے نتیجے میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ دوبارہ حکومت بنانے جا رہے ہیں ایسے شخص کو ملکی سیاست سے نکالنا ناممکن ہے۔
https://twitter.com/x/status/1567815799955496961
کامران خان نے عمران خان کو بھی مشورہ دیا کہ وہ کوئی ایسی پالیسی بنائیں اور کچھ نہیں تو مستقبل کے وزیراعظم کے طور پر ہی موجودہ حکومت کے ساتھ بیٹھیں اور سیلاب سے ملک کو بچانے اور اس کی بحالی کا پروگرام تشکیل دیں پھر ہی پاکستان کو امداد ملے گی۔
تجزیہ کار نے کہا کہ نہ سمجھےتومٹ جاؤگے قوم کے ناخداؤں آفت قیامت ہے، سیلاب 10 لاکھ گھر بہا لے گیا 3500 کلومیٹرسڑکیں غائب آدھی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ سب بمع خان صاحب ہوش کے ناخن لیں۔