
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے بلوچستان میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سےجاری کردہ بیان میں کہا گیاہےکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے لسبیلہ،گوٹھ سدوری اور لاکھڑا کے علاقوں میں سیلاب سے متاثر ہونے والے شہریوں سے ملاقاتیں کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر آرمی چیف نےمیڈیکل کیمپس اور فلڈ ریلیف کیمپوں میں بے گھر ہونے والےلوگوں کو ملنے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا، آرمی چیف نے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں پر مامور فوجی جوانوں سےملاقات کی اور شہریوں کی زندگی کو معمول پرلانے کیلئے تمام وسائل بروئےکار لانے کی ہدایات کیں۔
آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے عوام کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ان کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائےگی، سیلاب سےمتاثر ہونےوالے آخری شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔