
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سیلاب زدگان کے لیے پچیس ہزار روپے فی خاندان امداد کی فراہم کرنے کی منظوری دے دی،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں جی ٹوئنٹی ممالک سے قرض موخر کروانے کے لیے اقدامات کرنے اورایف اے ٹی ایف ٹیم کےدورہ کیلئے انتظامات،اخراجات کی ضمن میں 70 لاکھ فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی نے گندم کے اسٹرٹیجک ذخائر 10 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 20 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ این ایچ اے کو بزنس پلان کی تیاری کیلئے 30 ستمبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔
ملک بھرمیں مون سون بارشوں اور سيلاب کى تباہ کارياں جارى ہیں،چوبيس گھنٹوں میں مزيد چھتیس افراد بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہوگئے،چودہ جون سے ابتک مجموعی طور پر ایک ہزار ایک سو باسٹھ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
حاليہ بارشوں اور سيلاب سب سے زيادہ سندھ میں 405 اموات ريکارڈ ہوئى، رپورٹ کے مطابق چودہ جون سے ابتک ملک بھر میں پانچ سو چھ مرد، دو سواکتیس خواتین اور تین سو چوراسی بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں تین لاکھ چوبيس ہزار تين سو چھیاسی گھر تباہ ہوئے جبکہ پانچ ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر ملک کے 72 اضلاع میں تين کروڑ تيس لاکھ چھیالیس ہزار سے زائد افراد بارشوں اور سيلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، بری ،بحریہ اور فضائیہ کے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے،وزیراعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر ہیں،سوات کےعلاقے کالام میں وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اورامدادی کاموں کا جائزہ لیا،وزیراعظم نےامدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shhebaz-ass.jpg
Last edited: