
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے سیالکوٹ کینٹ کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے شواہد پیش کردیئے ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنےبیان میں عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کینٹ میں الیکشن کمیشن کے عملے کو ن لیگ کے 3 اراکین کے ساتھ دھاندلی کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ ہمارے کارکنان کے ووٹ بغیر تصدیق ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہا تھا، ووٹر لسٹ میں جسے مردہ قرار دیا گیا وہ شخص بھی موقع پر پہنچ گیا۔
https://twitter.com/x/status/1541732291768098816
عثمان ڈار نے الیکشن کمیشن آفس میں ہونے والی تکرار کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور کہا کہ معاملے سے پارٹی چیئرمین عمران خان کو آگاہ کر دیا گیا ہے،خواجہ آصف اسی حلقے میں 2018 کا الیکشن چرا چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1541733019383484416
رہنما تحریک انصاف نے الزام عائد کیا کہ خواجہ آصف نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کے عملے کے ساتھ مل کر منظم دھاندلی کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے ویڈیو ثبوت نہ صرف قوم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے بلکہ عدالت سے بھی رجوع کرینگے۔
ذرائع کے مطابق مختلف حلقوں سے ووٹوں کو دوسرے حلقوں میں منتقل کیے جانے کے شواہد بھی سامنے آگئے جس کے مطابق کونسلر زاہد شمسی کی تصدیق کے بعد یہ ووٹ منتقل کیے جارہے ہیں جو بعد میں الیکشن کمیشن سے مسترد ہوجاتے ہیں ۔
https://twitter.com/x/status/1541816748407652353
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/19sialkotprepollrigging.jpg
Last edited by a moderator: