
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر لاہور میں شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف سمیت تمام سیاسی رہنماؤں سے سوال کیا ہے۔
حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف، عمران خان، مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کو ٹیگ کیا اورلکھا کہ "لاہور کے کسی پٹرول پمپ پر پٹرول دستیاب نہیں اور اے ٹی ایم مشینوں پر پیسے نہیں ہیں"۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ 'عام آدمی کو سیاسی فیصلوں کا خمیازہ کیوں بھگتنا پڑتا ہے؟۔
https://twitter.com/x/status/1529171895035494400
یاد رہے کہ حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے جس کےتحت پنجاب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستے سیل ہیں جب کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔
دوسری طرف لاہور میں آج پیٹرول کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں پیٹرول کی قلت ہے جب کہ لاہور سمیت پنجاب کے ساڑھے 3 سو سے زائد علاقوں میں آج موبائل فون سروس بھی بند رکھنے کا کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hafeei1i1.jpg