سیاسی خارجی در پر ہیں

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)


سیاسی خارجی در پر ہیں


سیاسی خارجیوں نے دارلحکومت پر دھاوا بول دیا ہے ، اداروں کا محاصرہ کر لیا ہے ، ہجوم کا ایک سرغنہ ابلیسی تقدس کی چادر اوڑھے ہے ، دوسرا بدزبانی و بدعہدی کی شرمناک مثال بنے ہوے ہے ، شلواریں گیلی کرنا چاہتا ہے ، اقتدار پر قبضہ چاہتا ہے ، ہر کسی پر انگلی اٹھانا ، ہر کسی پر الزام لگانا ، وطیرہ بھی ہے ، عادت بھی ہے ، فخر الدین جی ابراہیم پر الزام سے لے کر عدلیہ تک الزام ، سب کو بدنام کرنا بس اس کی زبان کا ہی کام ، ثبوت دیتا نہیں ، اپنے قول پر ٹہرتا نہیں جرم ثابت ہونے سے پہلے سزا دینا چاہتا ہے ، عدلیہ غلط ، الیکشن کمیشن غلط ، فوج غلط ، حکمران تو بہت غلط ، بس دو ہی صیح ہیں ، دو ہی نیک نام ہیں ، مریدوں کا یہی دعوی ہے ، غلاموں کا یہی کہنا ہے ، نواز سے استعفی طلب کرنا ہے ، پختونخواہ کی حکومت کو سینے سے الگ نہیں کرنا ہے ، اقتدار کا بھوکا نہیں صوبائی حکومت دل بہلانے کو رکھنی ہے ، سول نافرمانی کا اعلان ہے ، پھانسی دینے کی دھمکیاں بھی ہیں ، اداروں پر قبضہ کرنے کا ارادہ ہے ، حواس باختگی و ہزیان آپے سے باہر ہے ، طالبان سے دل لگی کا یہی حاصل ہے



انقلابی بریگیڈ میں شیخ بھی شامل ہے ، چودھری شجاعت بھی آگے ہے ، کھر سے لے کر مشرف تک سب کو انقلاب کی اشد حاجت ہے ، سخت بے چینی ہے ، قادری کو نظام بدلنے کا زعم ہے ، خان کو حکومت گرادینے کا یقین ہے ، قصوری ، قریشی ، ترین ، مزاری ، جیسے غرباه کی مدد حاصل ہے ، ڈنڈے بھی ہیں ، گالیاں بھی ہیں ، دھمکیاں بھی ہیں ، ناچ ہے گانا بھی ہے ، دھونس بھی ہے ، بدمعاشی بھی ہے ، مگر بضد ہیں ، انقلاب بہت نیک ہے ، مقدس ہے ، لچر انقلاب خود ساختہ مومن بنا ہے ، مریدوں کا سرغنہ امام دین بنا بیٹھا ہے ،


حکومت و ریاست ، اب تمہارا امتحان ہے ، برداشت ابھی تک بہت ہے ، جمہوریت کا اظہار بھی بہت ہے ، اظہار کی آزادی ہے ، آزادی کا اظہار مسلسل ہے ، مگر حکمرانو ، سنو ، ڈٹ جاؤ ، پیاسوں کے انکار کی طرح ، پیاسے کی برداشت کی طرح ، سیاسی خارجی در پر ہیں ، دروازے توڑ دینے کو ہیں ، داخل ہو لینے کو ہیں ، گھسیٹنے کو بیتاب ہیں ، انتقام میں اندھے ہیں ، خوش فہمیوں میں پاگل ہیں ، ریاست پاکستان بس اب مزید نہیں ، حکومت پاکستان ، ہٹنا نہیں ، ڈٹ جاؤ پیاسے کے انکار کی طرح ، روزہ دار کے صبر کی طرح ، شہید مظلوم کے ایمان کی طرح ، ، جذباتی لونڈے سڑک پر ہیں ، سیاسی خارجی در پر ہیں ، تم کمزور نکلے تو ریاست کمزور نکلے گی ، کل پھر مزید بھی قبضہ گروپ نکلیں گے ، اور بھی ہلہ بولیں گے ، سب کو ہر ماہ انقلاب آجانا ہے ، سب کو نظام کا اپھارہ ہو جانا ہے ، کمزور ہوے تو پاکستان کمزور لگے گا ، پیچھے ہٹے تو پھر بہت سے بدکار سروں پر ٹوپیاں سجاے ہمیں فتح کرنے نکلیں گے ، سنو ، بس سنو ، محافظو سنو ، سیاستدانو سنو ، ڈٹ جاؤ پیاسے کے انکار کی طرح ، خارجی در پر ہیں
 

dilavar

Chief Minister (5k+ posts)
Please don't tag me to your stupid, senseless and repetitive diatribe. Its always better to be quiet than to shout out your ignorance. Thank you.
 

Shah Shatranj

Chief Minister (5k+ posts)
اے الله اپنی طاقت دکھا
ان شریفوں کو غارت کر دے
انہوں نے ترے نام کا حلف توڑا
انہوں نے پاکستان کو تباہ کیا
انہوں نے ترے معصوم بندوں کا ظالمانہ قتل کیا
اے الله ان ظالموں کو سزا دے
اے الله ان ظالموں کو سزا دے تا کے ترے انصاف پر میرا یقین اور پختہ ہو
یا الله ان ظالم فرعونوں کو نشان عبرت بنا دے
اے اللہ چودہ مظلوموں کی ایف ای آر ترے حضور
اب تو ہی مظلوموم اور محروموں کو ان کا حق دلانے گا
یا الله تو ہی مظلوموں کو ظالموں پر فاتح دے گا
یا الله بیشک تو ہی تو منصف اعلیٰ ہے میں ترے انصاف کا منتظر ہوں
 

_Hope786

Senator (1k+ posts)
Lagta hai TARI ku aaj Dukan nahi kholnay di gai Islam Abad main isi liye GULLO BUTT ka ghudasa lay ker Maidan main aa niklay hain aur sara ghusa becharay Marchers per utar diya..........Waisy kiyun itna desprate ho rahay ho, IRTAQA isi utar chraou ka tu naam hai...............:):):)

Waisy ayk bat tu btaien yeh NORACRACY Raheel k paoun dabanay kiyun jati hai rooz bila nagha?????
 

saeenji

Minister (2k+ posts)
اے الله اپنی طاقت دکھا
ان شریفوں کو غارت کر دے
انہوں نے ترے نام کا حلف توڑا
انہوں نے پاکستان کو تباہ کیا
انہوں نے ترے معصوم بندوں کا ظالمانہ قتل کیا
اے الله ان ظالموں کو سزا دے
اے الله ان ظالموں کو سزا دے تا کے ترے انصاف پر میرا یقین اور پختہ ہو
یا الله ان ظالم فرعونوں کو نشان عبرت بنا دے
اے اللہ چودہ مظلوموں کی ایف ای آر ترے حضور
اب تو ہی مظلوموم اور محروموں کو ان کا حق دلانے گا
یا الله تو ہی مظلوموں کو ظالموں پر فاتح دے گا
یا الله بیشک تو ہی تو منصف اعلیٰ ہے میں ترے انصاف کا منتظر ہوں

images
 

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
تاری بهائ حکومت ماڈل ٹاون میں ڈٹی تو تهی
اب کتنا ڈٹے گی

کچھ انصاف کی بات بهی هوجاتی

جب انصاف نا ملے تو آپکی کهی هوی باتیں کتابی معلوم هوتی هیں

 

z4pk

Politcal Worker (100+ posts)
عمران خان اور قادری کی "حبوالوطنی" کھل کر سامنے آ گئی ہے
لگ رہا ہے اسلام آباد پر سوچ سمجھ سے عاری "زومبیز" نے حملہ کر دیا ہے
 

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
اسلام آباد کی صورتحال درحقیقت ریاستی نظام میں موجود کمزوریوں کا انکشاف هے

جهاں عمران کی سیاست داو پر لگی هے وهیں حکومت بهی خوب ننگی هورهی هے

اب اس میں سے خیر نکل آئے یهی دعا هے
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
Tari as always well written.....keep up the good work :) I think ab time agaya hai ap tasali bhi de dain [hilar]:P


(bigsmile)شکریہ شکریہ ، ڈٹ جاؤ پیاسے کے انکار کی طرح ، شکریہ ، جی جی پہلے دھرنائیوں کی تسلی کرتے ہیں ،
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
yaar aap bohat lambay lambay mazak kartay ho...:lol: parhna mushkil ho gia ....


:biggthumpup:تحریر پر مذاق لگتا ہے تو ، پھر روز سر شام سٹیج پر اگلتی تقریر پر تو ہنس ہنس کر بے حال ہو جاتے ہوں گے
 

Annie

Moderator
(Tari thanks for inviting me to your thread to have may say)


بلکل داخلی خارجی در پر ہیں پریشانی تو بجا ہے
جب جینے کو ایک وقت کی روٹی نہ ملے ، غریب کا بچہ کچے سکول میں جاکر زمین پر بیٹھے اور امیر کے بچے امریکا اور یورپ میں پڑھیں
جب پسی ہوئی عوام کو دوائی کے نام پر جعلی دوائیاں ملیں جن کی اسپتال میں کمر سیدھی کر نے کے لیے رسی کے ساتھ اینٹ باندھ دی جاۓ کے سیدھی رہے گی
جنکے اسپتالوں میں ایکسرے کاغذ پر چھپتے ہیں جنکو گھدھوں اور مردہ جانوروں کا گوشت بیچ کر کھلا دیا جاۓ
جنکی بہنوں بیٹیوں کو ذلیل کر دیا جاۓ اور پھر وہ انصاف نا ملنے پر تیل چھڑک کر دنیا میں اپنی بے بسی کا اعلان کر دیں کے آؤ دیکھو میں مر رہی ہوں
جہاں گردے بیچے جا رہے ہیں ، باپ اولاد کو بیچ رہا ہے امیر مزید امیر ہو رہا ہے
غریب بل نہ دے تو لائن کٹ جاۓ امیر سب قرضے معاف کروا لیں جہاں رشوت دے بغیر کوئی کام ہو نہیں سکتا
جگہ جگہ چاۓ پانی کے نام پر لوٹا جاتا ہے نہ بجلی ہو نا پانی ہو نا گیس ہو
مرنے والے کو کفن بھی میسر نا ہو


واقعی بہت حیرت ہے اس حسین صورتحال میں آخر کو سیاسی خارجی کیوں در پر ہیں ؟
 
Last edited:

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
سچ سچ بتائیں، نواز شریف نے "مروا دتا نا" آپ کو ہی کہا تھا نا ؟


سچ سچ بتائیں ، جب نواز شریف نے یہ کہا تھا ، آپ وہاں پر سب سن رہے تھے نا ، بہت لمبے کان ہیں آپ کے
 

Back
Top