
چیئرمین نادرا نے کراچی کے نادرا آفس میں افسر کی خاتون سے بدتمیزی سے متعلق 'سیاست ڈاٹ پی کے' کی خبر کا نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 'سیاست ڈاٹ پی کے' کی جانب سے کراچی کے علاقے کورنگی می اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر سراج کی جانب سے خاتون شہری سے بدتمیزی اور دھکیوں سے متعلق خبر شائع کی گئی تھی۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر نادرا کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نادرا طارق ملک نے واقعہ کا موٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1491791087324708871
نادرا کے مطابق چیئرمین نادرا نے خاتون کے ساتھ ناروا سلوک پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر سراج کو معطل کر دیا اور ڈی جی کراچی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انکوائری کر کے جلد از جلد قوائد وَ ضوابط کے مطابق ملوث ملازم کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1491791011844018184
اس حوالے سے چیئرمین نادرا کہنا تھا کہ قومی ادارے میں ناقص کارکردگی اور شہریوں کے ساتھ اخلاق سے پیش نہ آنے والے ملازمین کی کوئی جگہ نہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع نادرا سینٹر کے اندر کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر سراج ایک خاتون شہری کے ساتھ بدتمیزی کرتے اوردھمکیاں دیتے واضح طور پر دکھائی دیئے تھے، افسر خاتون کو اپنا نام بتاتے ہوئے کہتے ہیں "میرا نام عامر ہے جہاں شکایت کرنی ہے کردو جاؤ یہاں سے نکلو ، میرا نام عامر سراج ہے جاؤ سیٹیزن پورٹل پر شکایت کردو یہاں سے جاؤ"۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nadra-pak-tariq.jpg