سیاست ڈاٹ پی کے'کی خبر پرچیئرمین نادرا کا عامرسراج کی بدتمیزی پر فوری ایکشن

nadra-pak-tariq.jpg


چیئرمین نادرا نے کراچی کے نادرا آفس میں افسر کی خاتون سے بدتمیزی سے متعلق 'سیاست ڈاٹ پی کے' کی خبر کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 'سیاست ڈاٹ پی کے' کی جانب سے کراچی کے علاقے کورنگی می اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر سراج کی جانب سے خاتون شہری سے بدتمیزی اور دھکیوں سے متعلق خبر شائع کی گئی تھی۔


مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر نادرا کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‏چیئرمین نادرا طارق ملک نے واقعہ کا موٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1491791087324708871
نادرا کے مطابق چیئرمین نادرا نے خاتون کے ساتھ ناروا سلوک پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر سراج کو معطل کر دیا اور ڈی جی کراچی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ‏انکوائری کر کے جلد از جلد قوائد وَ ضوابط کے مطابق ملوث ملازم کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1491791011844018184
اس حوالے سے چیئرمین نادرا کہنا تھا کہ قومی ادارے میں ناقص کارکردگی اور شہریوں کے ساتھ اخلاق سے پیش نہ آنے والے ملازمین کی کوئی جگہ نہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع نادرا سینٹر کے اندر کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر سراج ایک خاتون شہری کے ساتھ بدتمیزی کرتے اوردھمکیاں دیتے واضح طور پر دکھائی دیئے تھے، افسر خاتون کو اپنا نام بتاتے ہوئے کہتے ہیں "میرا نام عامر ہے جہاں شکایت کرنی ہے کردو جاؤ یہاں سے نکلو ، میرا نام عامر سراج ہے جاؤ سیٹیزن پورٹل پر شکایت کردو یہاں سے جاؤ"۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
پاکستانی لوگ ویسے تو بہت بھڑکیں مارینگے کہ جا کر سیٹیزن پورٹل پہ شکایت کر دو مطبل وزیراعظم کو بھی کچھ نہیں سمجھتا لیکن معطل ہونے کے بعد اب ہر کتے بلے کی منتیں کر رہا ہوگا۔۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اس کی بھی سنو آخر کچھ تو کیا ہوگا خاتون نے بھی کافی تیکھی بولنے والی لگ رہی ہے؟
اور نادرا میں کونسا سامان دیا جاتا ہے ، کاغذات کا تو مجھے پتا ہے؟
 

Multani Malang

Councller (250+ posts)
اس کی بھی سنو آخر کچھ تو کیا ہوگا خاتون نے بھی کافی تیکھی بولنے والی لگ رہی ہے؟
اور نادرا میں کونسا سامان دیا جاتا ہے ، کاغذات کا تو مجھے پتا ہے؟
Sane words! Our people are always in hurry, first they will provoke and later agitate.
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
اس کی بھی سنو آخر کچھ تو کیا ہوگا خاتون نے بھی کافی تیکھی بولنے والی لگ رہی ہے؟
اور نادرا میں کونسا سامان دیا جاتا ہے ، کاغذات کا تو مجھے پتا ہے؟
Sane words! Our people are always in hurry, first they will provoke and later agitate.
regardless of her behavior this man is there to assist and if he cannot take the pressure then he better look for another job. also what did he mean by saying he doesn't care? times have changed but people have not

some people think this is still mian saanp's government. well now they will no mian saanp is no more better learn to walk with the times