سپریم کورٹ کو آڈیوٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے،چیف جسٹس

umer-ata-bandial-supreme-court-pak.jpg


چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطابندیال نے ریمارکس دیئے سپریم کورٹ آئینی ادارہ ہے، جسے آڈیوٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہاہے،آئینی اداروں کو بدنام کرنے والی ان آڈیوٹیپس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر تبادلہ کیس میں دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہم صبر، درگزر سے کام لیکر آئینی ادارے کا تحفظ کریں گے، آئینی اداروں کو اپنے فیصلوں میں تحفظ دیا ہے، عدلیہ پر بھی حملے ہورہے ہیں،عدلیہ کا بھی تحفظ کریں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، جسے تحفظ فراہم کریں گے، جمہوری عمل شفاف ہوناچاہیے،الیکشن کمیشن کو آئین کے تحت اختیارات حاصل ہیں لیکن اگرشفاف انتخابات میں بدنیتی ہوگی تومداخلت کریں گے۔

چیف جسٹس عمرعطابندیال نے مزید ریمارکس دیئے بعض اوقات سپریم کورٹ کی باتوں کو غلط سمجھاجاتاہے، ہم نے یہ نہیں کہا آج تک صرف ایک ہی ایماندار وزیراعظم آیا بلکہ ایک کیس میں کہا کہ 1988میں ایک ایماندار وزیراعظم تھا، ہماری اس بات کو پارلیمنٹ نےغلط سمجھا۔

وکیل عابد زبیری نے عدالت کو بتایا میں نےغلام محمود ڈوگر کے فیصلے کیخلاف اپیل دائرکی، تبادلے کیخلاف غلام محمود ڈوگرکی اپیل واپس لیتا ہوں جس پر سپریم کورٹ نے غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی بنیادپر خارج کردی۔

چیف جسٹس نے مزید کہا الیکشن کمیشن کی جانب سے بیوروکریسی میں تبادوں کی منظوری کے بعد معاملہ ویسے بھی غیر مؤثر ہو چکا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں برابری کا موقع ملنا چاہیےاگر شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوگی تو ہم مداخلت کریں گے، ،الیکشن کمیشن کو نگران حکومت کو تبادلوں کا کھلا اختیار نہیں دینا چاہیے،سپریم کورٹ نےغلام محمود ڈوگرکےتبادلےکیخلاف اپیل خارج کردی، عدالت نے تبادلے کیخلاف اپیل واپس لینےکی بنیادپرخارج کی،
 
Last edited by a moderator:

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)


حرامی بُنڈ آل ۔ سب کو الزام دینا لیکن اپنی چارپائ کے نیچے ڈانگ نہ پھیرنا ۔

اب تک ان کرپٹ ججوں کی لاتعداد درخواستیں جوڈیشل کونسل میں التواء میں پڑی ہوئ ہیں ۔ کبھی ان فائلوں کو دبیز گرد سے جھاڑ کر تحقیقات کرنا ۔ تمہارے سب گماشتے ننگے برآمد ہوجائیں گے ۔ حرامی چمی مین سے آغاز کرو ۔