سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، حکومت کافیصلہ

faislahaisahhas.jpg


وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے بھرپور دفاع کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطحی حکومتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت عدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا بھرپور دفاع کرے گی۔

اس حوالے سے وزیراعظم نےحکومتی اتحادی اورسیاسی قیادت کا اعلیٰ سطحی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے، اس اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنما اور وزراء شریک ہوں گے ، اس بیٹھک میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیسز اور عدالتی اصلاحات بل کے حوالے سے حکومتی لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں عدالتی اصلاحات بل کے خلاف آئینی درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے، ان درخواستوں پرچیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے۔

پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے سپریم کورٹ بل کے خلاف 8 رکنی بینچ بنانے کے فیصلے کے خلاف آج ہڑتال کا اعلان کردیا ، بار کونسل نے اعلان کیا ہے کہ آج ملک بھر میں عدالتوں کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا جبکہ سپریم کورٹ، پنجاب بار سمیت دیگر بارز نے اس کال کو مستردکردیا ہے۔
 

dxtyle

Councller (250+ posts)
وفاقی حکومت کسی چیز کا دفع کریں سمجھے اس میں انکا ذاتی مفاد شامل ہے
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
showbaz bori tra pans gaya.. idhar is ki kampain tang rahi hein or saudia me baoji or garajan sharifa is intezar me hein ke kab showbaz saudia ponchta hai ta ke on ko bi security mile or woh apne hotell se bhir nikal sake
 

Back
Top