سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
ڈرامے بازی کا اس سے مختلف نتیجہ نہیں ہوتا۔ اس ریفرنس کا مقصد صرف اپنے ووٹروں کو مطمئن کرنا تھا کہ حکومت اور کورٹ ایک پیچ پر نہیں ہیں۔حکومت فوج اور عدلیہ سب اندر کھاتے ملے ہوئے ہیں، اور اس طرح کے ڈرامے کر کے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ریفرنس غلط ثابت ہونے کے باوجود حکومت کو کچھ نہیں ہو گا، جس جج نے فیض آباد دھرنے میں فوجی جرنیل کو غلط کہا تھا، اس جرنیل کو کچھ نہیں ہوا۔ جس جج نے مشرف کو قبر سے نکال کر پھانسی دینے کا فیصلہ دیا تھا، اسے بھی کچھ نہ ہوا۔
 

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
جتنے بڑے بڑے لوگ ہوتے ہیں، اتنی ہی ان کی کمزوریاں ہوتیں ہیں۔ اگر حکومت واقعی کسی جج کو قابو کرنا چاہے،تو ایجنسیاں اس کے خلاف ایسے ایسے کاغذات اور ویڈیوز لا کر رکھ دیں کہ جس کے بعد جج اف بھی نہیں کر سکے گا۔عدالتیں وہی فیصلہ دیتی ہیں، جو حکومت وقت چاہتی ہے۔اور اب بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ یہ ریفرنس وغیرہ اسی تاثر کو زائل کرنے کا ایک بہانہ ہے۔