سوال پوچھنے پر رؤف کلاسرا غصے میں، تھپڑ مار دیا

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1809607800001294711
ویسے حد ہے جھوٹ کی۔ سامنے لائیں اسے جھوٹے بندے کو جو کہتا ہے تھپڑا مارا ہے۔ نہ میرا مزاج ہے کہ کسی کو ماروں نہ ایسا ہوا ہے۔ ہمیشہ سب سے عزت ساتھ ملتا ہوں۔
یہ اچانک سے تین چار لڑکے کافی دور سے میرے پیچھے آرہے تھے۔ انہیں دو تین بار پیار سے منع کیا لیکن وہ باز نہیں آئے۔ معذرت کی گھر سے بہت ایمرجنسی کال تھی جس پر پریشانی میں تقریب چھوڑ کر جارہا تھا۔
میرے منع کرنے باوجود ان لڑکوں نے میرے منہ پر تین چار موبائل کیمرے رکھ دیے جنہیں جانتا تک نہیں تھا۔ انہیں بار بار کہا مجھے راستہ دے دیں۔
ایک نے زبردستی میرے سامنے آکر راستہ روکا اور منہ اگے کیمرہ گھیسڑ دیا تو اسے ہاتھ آگے کر کے کہا راستہ دے دیں۔ تھپڑ کی آواز ایسے ہوتی ہے؟ وہ الٹا راستہ روک کر کھڑا ہوگیا۔
یہ نوجوان فون پکڑے اب بدمعاش اور بلیک میلر بن چکے ہیں کہ آپ ان کو فون پر ویڈیو انٹرویو نہیں دیں گے تو وہ جھوٹ چلا دیں گے کہ ہمیں تھپڑ مارا ہے۔اب جس نے فون پکڑ لیا اب اسے ہم نے ضرور انٹرویو دینا ہے جہاں ان کا دل کرے آپ کو پکڑ کر کہیں انٹرویو دیں؟ مجھے کیا پتہ یہ کون لوگ ہیں۔ پروفیشنل صحافی تو ایسے نہیں ہوتے۔
شرم آنی چائیے ان لڑکوں کو یہ جھوٹ بولنے اور پھیلانے پر۔ تھپڑ مارتا تو نوجوان کو خاصی چوٹ لگتی اور بڑی آواز آتی۔
جھوٹے پر خدا کی لعنت۔ اگر میں نے بولا ہو تو مجھ پر ورنہ ان لڑکوں پر جنہوں نے جھوٹ بولا ہے اور بہتان لگایا ہے۔ اللہ کرے کسی دن ان کو واقعی کوئی ایسی حرکت پر تھپڑ مارے تاکہ انہیں ویوز کے لیے نقلی تھپڑ نہ چلانا پڑے۔

https://twitter.com/x/status/1809618582415786340
 
Last edited by a moderator:

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

جیسے کمپنی سے پوچھ لو کہ آئین میں تو تم ایک چوکیدار سے زیادہ نہیں یہ باپ کس خوشی میں بنے پھرتے ہو پھر وہ بھی آگ بگولہ ہو جاتے ہیں

Cracking Up Lol GIF by HULU
 

Back
Top